پردہ — Page 114
پرده میں کوئی حرج نہیں ہے، کوئی برائی نہیں ہے بشرطیکہ پردے کی تمام شرائط پوری ہوتی ہوں لیکن مجھے یہ ڈر ہے، اس کو بھی میں نے یہی کہا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد یہ لمبی قمیص پھر چھوٹی قمیص میں اور پھر بلاؤ ز کی شکل میں نہ آ جائے کہیں۔تو جو کام فیشن کے طور پر، یا دیکھا دیکھی کیا جاتا ہے ان میں پھر مزید زمانے کے مطابق ڈھلنے کی کوشش بھی شروع ہو جاتی ہے۔اور پھر اور بھی قباحتیں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔پھر جب وقت آتا ہے محسوس ہوتی ہیں۔اس لئے ان راستوں سے ہمیشہ بچنا چاہئے جہاں شیطان کے حملوں کا خطرہ ہو۔آپ نے اور آپ کی نسلوں نے ایمان میں ترقی کرنی ہے اس لئے وہی راستے اختیار کریں جو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والے ہوں۔اور ذاکرات بننے کی کوشش کریں، عابدات بننے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی 66 کوشش کریں۔“ خطاب از مستورات جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 4 /ستمبر 2004ء - مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 7 جنوری 2005ء) اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک خطبہ جمعہ میں حقیقی نیکی کی پہچان بیان کرتے ہوئے احمدی خواتین کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک عورت اپنے لباس کو حیا دار نہیں رکھتی۔باہر نکلتے ہوئے پر دے کا خیال نہیں رکھتی۔باوجود احمدی مسلمان ہونے کے اور کہلانے کے ننگے سر ، بغیر حجاب کے بغیر سکارف کے یا چادر کے پھرتی ہے۔لباس پچست اور جسم کی نمائش کرنے والا ہے۔لیکن مالی قربانی کے لئے کہو، کسی چیریٹی میں چندے کے لئے کہو تو کھلا دل ہے، یا جھوٹ سے اُسے نفرت ہے اور برداشت نہیں کرتی کہ اُس کے سامنے کوئی جھوٹ بولے۔تو اس کے لئے بڑی نیکی چندوں میں بڑھنا یا بڑی نیکی جھوٹ سے نفرت نہیں بلکہ بڑی نیکی قرآن کریم کے اس حکم پر عمل کرنا ہے 114