پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 110 of 222

پردہ — Page 110

پرده اس سے بڑھ کر ترڈ د کر رہی ہوگی جتنا کہ آپ اپنے ظاہری لباس کے لئے کرتی ہیں تو یہ لباس تقویٰ آپ کی چھوٹی موٹی روحانی اور اخلاقی برائیوں کو چھپانے والا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی نظر آپ پر ہوگی۔اس وجہ سے کہ اللہ کا خوف ہے تقویٰ کو اپنا لباس بنانے کی کوشش کرتی ہیں خدا تعالی کمزوریوں کو دُور کرنے کی بھی توفیق دیتا ہے اور دے گا اور ایمان میں ترقی کرنے کی بھی توفیق دے گا۔کیونکہ اس توجہ کی وجہ سے جو آپ اپنے آپ کو لِبَاسُ التَّقوی میں سمیٹنے کے لئے کریں گی آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے جھکنے کے بھی مواقع ملیں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے آگے نیک نیتی سے جھکنے والوں کی دعاؤں کو قبول بھی کرتا ہے، ان کو ضائع نہیں کرتا۔پھر اس سے مزید نیکیوں کی توفیق ملتی چلی جائے گی۔وہ ایسے جھکنے والوں کی طرف اپنی مغفرت کی چادر پھیلاتا ہے اور جب انسان اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر تلے آجائے تو پھر انہیں راستوں پر چلتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے راستے ہیں۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 30 جولائی 2005 ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 11 مئی 2007ء) حیادار لباس لجنہ اماءاللہ پاکستان کی مجلس شوری کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں احمدی بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد اپنی جماعت کو اسلامی تعلیمات پر قائم کرنا اور ایک مثالی معاشرے کا قیام ہے۔ہماری بچیاں باقی بچیوں سے منفر دنظر آنی چاہئیں۔ان کی گفتگو سلجھی ہوئی اور پاکیزہ ہونی چاہئے۔ان کی چال 110