پردہ — Page 107
یہ مقصد بھی تم پورے نہیں کرتے اس لئے دنیاوی لباسوں کو اس لباس سے مشروط ہونا چاہئے جو خدا تعالیٰ کو پسند ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے۔66 ( خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اکتوبر 2008 بمقام مسجد مبارک پیرس، فرانس۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 31 اکتوبر 2008ء) لفظ ریش کے معانی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ جمعہ کے آغاز میں سورۃ الاعراف کی آیت 27 کی تلاوت فرمائی اور پھر اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لباس کی زینت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: یہاں لفظ ریش استعمال ہوا ہے اس کے معنی ہیں پرندوں کے پر جنہوں نے انہیں ڈھانک کر خوبصورت بنایا ہوتا ہے۔وہی پرندہ جو اپنے اوپر پروں کے ساتھ خوبصورت لگ رہا ہوتا ہے اس کے پر نوچ دیں یا کسی بیماری کی وجہ سے وہ پر جھڑ جائیں تو وہ پرندہ انتہائی کراہت انگیز لگتا ہے۔پرده پھر اس کا مطلب لباس بھی ہے اور خوبصورت لباس ہے۔لیکن بدقسمتی سے آج کل خوبصورت لباس کی تعریف ننگا لباس کی جانے لگ گئی ہے اور اس میں مردوں کا زیادہ قصور ہے کہ انہوں نے عورت کو اس کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور عورتیں بھی اپنی حیا اور تقدس کو بھول گئی ہیں اور ہماری بعض مسلمان عورتیں بھی اور احمدی بھی اِکا دُکا متاثر ہو جاتی ہیں۔پردے اور حجاب جب اترتے ہیں تو اس کے بعد پھر اگلے قدم ننگے لباسوں میں آ جاتے ہیں۔پس اپنے تقدس کو ہر عورت کو قائم رکھنا چاہئے۔کل ہی مجھ سے ایک نئے احمدی دوست نے سوال کیا کہ اس 107