پردہ — Page 83
ہیں کہ باقی تو تمہاری باتیں ٹھیک ہیں لیکن یہ عورتوں مردوں کی سیگر یکیشن (segregation) جو ہے، یہ علیحدہ علیحدہ جوعورتوں اور مردوں کو بٹھایا ہوا ہے۔تو تمہیں بھی شدت پسند دکھاتا ہے۔یتیم عورتوں کے حقوق غصب کر رہے ہو۔میں نے اُسے کہا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔پہلی بات تو یہ کہ انہیں کہو کہ اس بات کا جواب ہم مرد نہیں دیں گے۔تم عورتوں سے جا کر پوچھو۔اور مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ لجنہ کی طرف سے ہماری ایک نمائندہ لڑکی جو پریس کو بھی بڑے انٹرویو دیتی ہیں۔انہوں نے بڑا اچھا جواب اسے دیا۔یہ اور بات ہے کہ اس کو مانیں نہ مانیں لیکن اس کو رڈ کرنے کی دلیل ان کے پاس کوئی نہیں۔دوسرے میں نے یہ کہا کہ اگر وہ اس بات سے ہمارے متعلق کوئی منفی خبر دیتی ہیں یا تبصرہ کرتی ہیں تو کریں۔ہم نے دنیا داروں کو اور پریس کو یا کسی چینل کو خوش نہیں کرنا۔ہم نے تو خدا تعالیٰ کو خوش کرنا ہے اور اس کے لئے کوشش کرنی ہے۔اس کے احکامات پر چلنا ہے۔میں یہی جواب عموماً دیا کرتا ہوں کہ مذہب ہمیں اپنے پیچھے چلانے آتا ہے۔مذہب ہمیں اپنے پیچھے چلا کر ہمیں ہمارے پیدا کرنے والے خدا سے ملانے کے لئے آتا ہے۔مذہب بندوں کے پیچھے چلنے کے لئے نہیں آتا۔مذہب اس لئے نہیں آتا کہ ہم لوگوں کو خوش کریں۔۔۔۔یہ دنیا والے جو مذہب سے دور ہٹ کر مذہب پر اعتراض کر کے فساد بریا کر رہے ہیں یہی بات ان کو ایک دن اس کے نتائج بھی دکھائے گی۔اسی طرح جو مذہب کے نام پر فساد کر رہے ہیں یہی ان کی پکڑ کی وجہ بھی بنے گی چاہے وہ مسلمانوں میں سے ہوں۔یہ دنیا دار اپنے زعم میں عورتوں اور مردوں کے علیحدہ بیٹھنے پر اعتراض کرتے پرده 83