پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 77 of 222

پردہ — Page 77

قرآن مسلمان مردوں اور عورتوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ شخص بصر کریں۔جب ایک دوسرے کو دیکھیں گے ہی نہیں تو محفوظ رہیں گے۔یہ نہیں کہ انجیل کی طرح یہ حکم دے دیتا ہے کہ شہوت کی نظر سے نہ دیکھو‘ (ملفوظات جلد اول صفحہ 405 جدید ایڈیشن ) ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 31 / جولائی 2004 ء۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 24 اپریل 2015ء) اسلامی روایات پر پابندی کی کوششیں اسلام مخالف قوتوں کے مختلف حربوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں احمدیوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کی حقیقی روح کے مطابق اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے چلے جائیں اور خدا تعالیٰ کی خاطر پاکدامنی کی راہ میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ کریں۔حضور انور نے فرمایا: پرده اسلام مخالف قوتیں بڑی شدت سے زور لگا رہی ہیں کہ مذہبی تعلیمات اور روایات کو مسلمانوں کے اندر سے ختم کیا جائے۔یہ لوگ اس کوشش میں ہیں کہ مذہب کو آزادی اظہار اور آزادی ضمیر کے نام پر ایسے طریقے سے ختم کیا جائے کہ ان پر کوئی الزام نہ آئے کہ دیکھو ہم زبر دستی مذہب کو ختم کر رہے ہیں اور یہ ہمدرد سمجھے جائیں۔شیطان کی طرح میٹھے انداز میں مذہب پر حملے ہوں۔لیکن ہمیں یا درکھنا چاہئے کہ اس زمانے میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے سپرد ہے اور اس کے لئے ہمیں بھر پور کوشش کرنی پڑے گی اور تکلیفیں بھی اٹھانی پڑیں گی۔ہم نے لڑائی نہیں کرنی لیکن حکمت سے ان لوگوں سے معاملہ بھی کرنا ہے۔اگر آج ہم ان کی ایک بات مانیں گے جس کا تعلق ہماری مذہبی تعلیم سے ہے تو پھر آہستہ آہستہ ہماری بہت سی باتوں پر، بہت ساری تعلیمات پر 77