پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 75 of 222

پردہ — Page 75

کتوں اور کتیوں کی طرح زنا ہوتا ہے اور شراب کی اس قدر کثرت ہے کہ تین میل تک شراب کی دکانیں چلی گئی ہیں۔یہ کس تعلیم کا نتیجہ ہے؟ کیا داری یا 66 دری کا۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 298-297)‘ پرده ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ جرمنی 23 اگست 2003 ء - مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 18 نومبر 2005ء) کے اسلامی حکم کا دفاع کرتے ہوئے اور اُس کی بنیادی روح کو قائم رکھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر فرمایا: " آج کل یورپ میں اسلام کو بدنام کرنے کا ایک ایشو پر دہ کا بھی اٹھا ہوا ہے۔ہماری بچیاں جو ہیں اور عورتیں جو ہیں ان کا کام ہے کہ اس بارے میں ایک مہم کی صورت میں اخباروں میں مضامین اور خطوط لکھیں۔انگلستان میں یا جرمنی وغیرہ میں بچیوں نے اس بارے میں بڑا اچھا کام کیا ہے کہ عورت کی عزت کے لئے ہے اور یہ تصور ہے جو مذہب دیتا ہے، ہر مذہب نے دیا ہے کہ عورت کی عزت قائم کی جائے۔بعضوں نے تو پھر بعد میں اس کی صورت بگاڑ لی۔عیسائیت میں تو ماضی میں زیادہ دور کا عرصہ بھی نہیں ہوا جب عورت کے حقوق نہیں ملتے تھے اور اس کو پابند کیا جاتا تھا، بعض پابندیوں میں جکڑا ہوا تھا۔تو بہر حال یہ عورت کی عزت کے لئے ہے۔عورت کی یہ فطرت ہے کہ وہ اپنی عزت چاہتی ہے اور ہر شخص چاہتا ہے لیکن عورت کا ایک اپنا وقار ہے جس وقار کو وہ قائم رکھنا چاہتی ہے اور رکھنا چاہئے۔اور اسلام عورت کی عزت اور احترام اور حقوق کا سب سے بڑا اعلمبر دار ہے۔پس یہ کوئی جبر نہیں ہے کہ عورت کو پہنایا جاتا ہے یا حجاب کا کہا جاتا ہے۔بلکہ عورت کو اس کی انفرادیت قائم کرنے اور مقام دلوانے کے لئے یہ وو کوشش ہے۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اپریل 2010ء بمقام سوئٹزر لینڈ۔مطبوعہ المفضل انٹر نیشنل 14 مئی 2010ء ) 75