پردہ — Page 69
اسلامی پر اعتراضات اور اُن کا رڈ پردے کی اسلامی تعلیم پر اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے سیدنا حضورانور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند اقتباسات پیش فرمائے اور ان کی ضروری تشریح بھی فرمائی جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کی روح کو نہ پہچاننے اور اسلام کے اس حکم پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں اگر چہ نام نہاد آزادی نصیب ہو جاتی ہے لیکن اُس کی وجہ سے ذاتی اور معاشرتی طور پر بے شمار مسائل کا اضافہ بھی ہوتا چلا جاتا ہے۔حضور انور نے فرمایا: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : آج کل پر حملے کئے جاتے ہیں۔لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ اسلامی سے مرادزندان نہیں۔“ یعنی قید خانہ نہیں۔بلکہ ایک قسم کی روک ہے کہ غیر مرد اور عورت ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکے۔جب ہو گا ٹھوکر سے بچیں گے۔ایک منصف مزاج کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں میں جہاں غیر مردو عورت اکھٹے بلا تامل اور بے محابہ مل سکیں ، سیریں کریں کیونکر جذبات نفس سے اضطرار آ ٹھو کر نہ کھائیں گے۔بسا اوقات سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی قومیں غیر مرد اور عورت کے ایک مکان میں تنہار ہنے کو حالانکہ دروازہ بھی بند ہو کوئی عیب نہیں سمجھتیں۔یہ گویا تہذیب ہے۔انہی بد نتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے کی اجازت ہی نہ دی جو کسی کی ٹھوکر کا باعث ہوں۔ایسے موقعہ پر یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح غیر محرم مرد و عورت ہر دو جمع ہوں، تیسرا اُن میں شیطان ہوتا ہے۔ان ناپاک نتائج پر 69 پرده