پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 62 of 222

پردہ — Page 62

پرده احساس کمتری نہیں ہونا چاہئے۔اگر یہ ارادہ کرلیں کہ ہم نے قرآن کے حکم کی تعمیل کرنی ہے اور پاکیزگی کو بھی قائم رکھنا ہے تو کام تو ہو ہی جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی مل رہا ہوگا۔خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 19 اپریل 2004ء) ڈانس (Dance) : بے حیائی و بیہودگی کے قرآنی حکم کے متعلق آیات کریمہ کی حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی بیان فرمودہ پُر لطف تشریح کی روشنی میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں کو ڈانس کرنے سے منع کرتے ہوئے نصیحت فرمایا: رض پھر حضرت مصلح موعودؓ نے پاؤں زمین پر مارنے سے ایک یہ بھی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شریعت نے ناچ یا ڈانس کو بھی مکمل طور پر منع کر دیا ہے کیونکہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے اور بعض عورتیں کہتی ہیں کہ عورتیں عورتوں میں ناچ لیں تو کیا حرج ہے؟ عورتوں کے عورتوں میں ناچنے میں بھی حرج ہے۔قرآن کریم نے کہہ دیا ہے کہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے تو بہر حال ہر احمدی عورت نے اس حکم کی پابندی کرنی ہے۔اگر کہیں شادی بیاہ وغیرہ میں اس قسم کی اطلاع ملتی ہے کہ کہیں ڈانس وغیرہ یا ناچ ہوا ہے تو وہاں بہر حال نظام کو حرکت میں آنا چاہئے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔بعض عورتیں ایسی ہیں جن کی تربیت میں کمی ہے کہہ دیتی ہیں کہ ربوہ جاؤ تو وہاں تو لگتا ہے کہ شادی اور مرگ میں کوئی فرق نہیں ہے۔کوئی ناچ نہیں، کوئی گانا 62