پردہ — Page 58
پرده اس لئے کی ضرورت نہیں ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جواب میں فرمایا: کیا صرف احمدیوں سے ہی کرنا ہے؟ اُن سے کہیں کہ یہ کہیں نہیں لکھا ہوا کہ صرف احمدیوں سے ہی کرو۔بلکہ جب کا حکم آیا ہے اس سے پہلے ایک یہودی نے ایک مسلمان عورت کے ساتھ بڑی غلط حرکت کی تھی کہ اُس کی چادر وغیرہ پھینچنے کی کوشش کی۔ویسے تو اللہ تعالیٰ نے کا حکم دینا ہی تھا لیکن یہ بھی ایک وجہ بن گئی۔تو یہ کہیں نہیں لکھا ہوا کہ تم نے صرف احمدیوں سے ہی کرنا ہے۔کیا خطرہ صرف احمدیوں سے ہی ہے؟ غیر احمدیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے؟ قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ تم نے صرف مسلمانوں سے ہی کرنا ہے۔قرآن کریم میں لکھا ہے کہ اپنی چادر کو اپنے سر پر ڈالو اور اپنی اوڑھنیوں سے اپنے سینے ڈھانپو۔اس لئے اگر وہ ایسا کہتی ہیں تو غلط کہتی ہیں۔وہ اپنی نئی شریعتیں پھیلا رہی ہیں۔آپ لوگ واقفات تو اسی لئے ہیں کہ ایسی عورتوں سے کہیں کہ اپنی بدعات نہ پیدا کرو اور اپنی اپنی شریعتیں نہ پھیلاؤ۔آپ نے ان لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔اس وقت میرے سامنے 230 واقفات کو جو بیٹھی ہیں اگر یہ ساری اصلاح کے لئے کھڑی ہو جائیں تو خود ہی لوگوں کے دماغ ٹھیک ہو جائیں گے۔“ کلاس واقفات نو 23 اپریل 2017ء جرمنی۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 9 جون 2017ء) یورپ میں رہنے والی بعض احمدی بچیوں کے مردوں سے مصافحہ کرنے کی عادت کو بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ناروے میں لجنہ اماءاللہ کی نیشنل مجلس عاملہ کے اجلاس میں نصیحتاً ارشاد فرمایا:۔۔۔پھر اسی طرح مردوں سے میل جول ہے، سلام ہے، مصافحہ کرنے کی یہاں بہت عادت ہے۔یورپ میں تو ہر جگہ ہی ہے۔ویسے میں نے دیکھا ہے کہ 58