پردہ — Page 50
پرده خاوند، باپ، یا خاوندوں کے بیٹے اگر دوسری شادی ہے، پہلے خاوند کی اگر کوئی اولاد تھی تو ، بھائی ، بھتیجے ، بھانجے یا اپنی ماحول کی عورتیں جو پاک دامن عورتیں ہوں جن کے بارے میں تمہیں پتہ ہو۔کیونکہ ایسی عورتیں جو برائیوں میں مشہور ہیں ان کو بھی گھروں میں گھسنے یا ان سے تعلقات بڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔ان کے علاوہ یہ جو چند رشتے بتائے گئے، اس کے علاوہ ہر ایک سے پردے کی ضرورت ہے۔پھر یہ بھی فرما دیا کہ تمہاری چال بھی باوقار ہونی چاہئے۔ایسی نہ ہو جو خواہ مخواہ بد کردار شخص کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی ہو اور اس کو یوں موقع دو۔اگر اس طرح عمل کرو گے، تو بہ کی طرف توجہ کرو گے تا کہ خیالات بھی پاکیزہ رہیں تو اسی میں تمہاری کامیابی ہوگی اور اسی میں تمہاری عزت ہوگی ، اور اسی میں تمہارا مقام بلند ہو گا۔“ (خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 31 جولائی 2004ء بمقام ملفورڈ و۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 24 اپریل 2015ء) گھروں میں داخل ہونے والوں کیلئے مشروط اجازت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کو اپنے گھروں کے تقدس کو قائم رکھنے اور اپنی اولاد کی تربیت واصلاح کی خاطر گھروں میں داخل ہونے والے متفرق افراد سے متعلق قرآن کریم کے بیان فرمودہ احکامات کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ کی نصائح کی روشنی میں اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ان الفاظ میں بیان فرمایا: حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اپنی عورتوں کے سامنے زینت ظاہر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسی عورتیں جن سے بے تکلفانہ یا بے حجابانہ تمہیں سامنے نہیں آنا چاہئے۔اب بازاری عورتیں ہیں ان سے بچنے کی تو ہر شریف 50