پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 21 of 222

پردہ — Page 21

اسلام نے مردوں اور عورتوں دونوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نظروں کو مخالف جنس کے سامنے جھکا کر رکھیں، یا ہر ایسی چیز سے اپنی نظروں کو بچا کر رکھیں جن سے ناجائز طور پر شہوانی خیالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔یاد رکھیں! پاکبازی ایک خادم کالازمی اخلاقی وصف ہے اس لئے آپ کو ہر ایسی چیز سے دور رہنا ہے جو اسلام کی حیا سے متعلق تعلیمات کے منافی ہے۔اگر آپ اس کام میں کامیاب ہوجائیں تو آپ حقیقت میں روحانی ترقیات حاصل کر سکتے ہیں۔“ ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع خدام الاحمدیہ یو کے 26 رستمبر 2016 کنگز لے۔مطبوعہ بدر قادیان 7 ستمبر 2017ء) عورت اور مرد کی پاکدامنی اسلام کی پاکدامنی کی پاکیزہ تعلیم کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو تفصیلی نصائح کرتے ہوئے فرمایا: ”اب یہ جو غض بصر کا حکم ہے، پردے کا حکم ہے اور تو بہ کرنے کا بھی حکم ہے، یہ سب احکام ہمارے فائدے کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنا پیار، اپنا قرب عطا فرمائے گا کہ اس کے احکامات پر عمل کیا۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ اس معاشرے میں، اس دنیا میں جہاں تم رہ رہے ہو، ان نیکیوں کی وجہ سے تمہاری پاکدامنی بھی ثابت ہورہی ہوگی اور کوئی انگلی تم پر یہ اشارہ کرتے ہوئے نہیں اٹھے گی کہ دیکھو یہ عورت یا مرد اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہے، ان سے بچ کر رہو۔اور یہ کہتے پھر میں لوگ کہ خود بھی بچو اور اپنے بچوں کو بھی ان سے بچاؤ۔نہیں بلکہ ہر جگہ اس نیکی کی وجہ سے ہمیں عزت کا مقام ملے گا۔دیکھیں جب ھرقل بادشاہ نے ابوسفیان سے آنحضرت علیم کی تعلیم کے بارہ میں پوچھا کہ کیا ان کی تعلیم ہے اور کیا ان کے پرده 21