پردہ — Page 214
پرده واقع ہوتی ہے اُس کا اظہار کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے ایک احمدی لڑکی کے حوالہ سے ایک موقع پر فرمایا: عورتوں کے لئے بھی میں ایک مثال دوں گا۔اور حیا کی حالت ہے۔اگر ایک دفعہ یہ ختم ہو جائے تو پھر بات بہت آگے بڑھ جاتی ہے۔آسٹریلیا میں۔۔۔پاکستان سے شادی ہو کر وہاں آنے والی ایک بچی نے مجھے لکھا کہ مجھے بھی زبر دستی پر دہ چھڑوا دیا گیا تھا۔یا ماحول کی وجہ سے میں بھی کچھ اس دام میں آگئی اور چھوڑ دیا۔اب میں جب وہاں دورے پر گیا ہوں تو اُس نے لکھا کہ آپ نے جلسہ میں جو تقریر عورتوں میں کی اور پردے کے بارے میں کہا تو اُس وقت میں نے برقع پہنا ہوا تھا تو اس وقت سے میں نے برقع پہنے رکھا ہے اور اب میں اُس پر قائم ہوں اور کوشش بھی کر رہی ہوں اور دعا بھی کر رہی ہوں کہ اس پر قائم رہوں۔اُس نے دعا کے لئے بھی لکھا۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 10 جنوری 2014ء) خلیفہ وقت کی بابرکت زبان سے نکلنے والی نصائح نے دنیا کے ہر ملک میں آبا داحمدیوں کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر غیر معمولی اثرات مرتب کئے ہیں۔چنانچہ امریکہ میں پیدا ہونے والی پاکیزہ تبدیلی کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے دورے کے مثبت نتائج بھی یہاں نکلے ہیں۔امریکہ میں بھی اور یہاں بھی اور نکل رہے ہیں۔بعض بچیوں نے امریکہ میں مجھے لکھا جو وہیں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھی ہیں اور یہاں کی بچیوں نے بھی لکھا اور خطوط اب بھی آ رہے ہیں کہ آپ کی باتیں سن کر ہمیں عورت کے تقدس کا لڑکی کے تقدس کا، اُس کی حیا کا احساس ہوا ہے۔اب ہمیں اپنی اہمیت پتہ لگی ہے۔کی اہمیت پتہ لگی 214