پردہ — Page 19
مرد اپنی آنکھیں پاکیزہ رکھیں حضور انور ایدہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قرآن کریم کے حوالہ سے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے اجتماع میں پاکدامنی کے وصف کو اپنانے کے لئے جو اہم نصائح فرمائیں اُن میں فرمایا: سورۃ المومنون آیت 6 میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی ایک اور خوبی کی نشاندہی فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ۔(المومنون :6) ترجمہ : اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔اپنی عفت و حیا کو قائم رکھنا صرف ایک عورت ہی کا کام نہیں ہے بلکہ مردوں پر بھی فرض ہے۔اپنی عفت کی حفاظت کرنے کا صرف یہ مطلب نہیں کہ ایک شخص شادی شدہ زندگی سے باہر نا جائز جنسی تعلقات سے بچتا رہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے ہمیں اس کا یہ مطلب سکھایا ہے کہ ایک مومن ہمیشہ اپنی آنکھیں اور اپنے کان ہر اُس چیز سے پاک رکھے جو نامناسب ہے اور اخلاقی طور پر بُری ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک چیز جو انتہائی بیہودہ ہے وہ پورنو گرافی (pornography) ہے۔اسے دیکھنا اپنی آنکھوں اور کانوں کی عفت اور پاکیزگی کو کھو دینے کے مترادف ہے۔یہ بات بھی پاکبازی اور حیا سے متعلق اسلامی تعلیمات کے منافی ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کا آزادانہ طور پر آپس میں میل جول ہو اور ان میں باہم تعلقات اور نامناسب دوستیاں ہوں۔ہم احمدی عورتوں کو کہتے ہیں کہ انہیں کرنا چاہئے۔اور میں بھی احمدی پرده 19