پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 191 of 222

پردہ — Page 191

بھی اپنے لباس اور اپنی نظروں میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔ان کے نمونے جماعت دیکھتی ہے۔مربی اور مبلغ کی بیوی بھی مربی ہوتی ہے اور اس کو اپنی ہر معاملے میں اعلیٰ مثال قائم کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہمارے مرد بھی اور ہماری عورتیں بھی حیا کے اعلیٰ معیاروں کو قائم کرنے والے ہوں اور اسلامی احکامات کی ہر طرح ہم سب پابندی کرنے والے ہوں۔“ ( خطبہ جمعہ 13 جنوری 2017 بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 3 فروری 2017ء) لجنہ عہدیداران کو نصیحت لجنہ عہدیداران کو بھی کے حوالہ سے نیک نمونہ بننا چاہئے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: لجنہ کی عہدیدار ہیں تو انہیں مثلاً قرآنی حکم میں ایک ہے اس کا خیال رکھنا ہو گاور نہ وہ اپنی امانت کا حق ادا نہیں کر رہی ہوں گی۔باقی احکام تو ہیں ہی لیکن مردوں سے زیادہ عورتوں کو ایک زائد حکم پر دے کا بھی ہے۔ناروے کے بارہ میں پردے کی شکایات وقتا فوقتا آتی رہتی ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی ایک وقت میں بڑی سخت تنبیہ کی تھی۔اسی طرح حضرت خلیفتہ المسیح الرابع بھی سمجھاتے رہے۔لیکن آپ جو عہدیداران ہیں اگر اب بھی آپ کے پردے کے معیار نہیں ہیں، عورتوں مردوں میں میل جول آزادانہ ہے، ایک دوسرے کے گھروں میں بغیر پردے کے آزادانہ آنا جانا ہے اور مجلسیں جمانا ہے جبکہ کوئی رشتے داری وغیرہ بھی نہیں ہے، صرف یہ کہہ دیا کہ فلاں میرا بھائی ہے اور فلاں میرا منہ بولا چچایا ماموں ہے اور اس لئے حجاب کی ضرورت نہیں یا اور اسی طرح کے رشتے جوڑ لئے تو پرده 191