پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 138 of 222

پردہ — Page 138

پرده حیا کا مادہ بچیوں کے دماغوں میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔بعض عورتوں کے اور لڑکیوں کے دل میں شاید خیال آئے کہ اسلام کے اور بھی تو حکم ہیں۔کیا اسی سے اسلام پر عمل ہوگا اور اسی سے اسلام کی فتح ہونی ہے۔یاد رکھیں کہ کوئی حکم بھی چھوٹا نہیں ہوتا۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ کینیڈا 8 اکتوبر 2016ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 17 مارچ 2017ء) اپنے دورہ جرمنی کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے لجنہ اماءاللہ جرمنی کی نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں تربیت اور کے حوالے سے نہایت اہم ہدایات ارشاد فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: امریکہ میں میں نے ذکر کیا تھا کہ کس طرح 12 سال کی لڑکیوں کو حجاب کی طرف مائل کریں۔میں نے انہیں بتایا تھا کہ بچے کی تربیت تو اس کی پیدائش سے شروع ہو جاتی ہے۔پیدائش کے بعد کانوں میں اذان دی جاتی ہے۔پھر تین سال کی عمر سے بچے کو ایسا لباس پہنائیں کہ احساس ہو کہ ڈھکا ہوالباس ہے۔تو پھر یہی لباس عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آگے چلے گا اور بچیاں بڑی عمر میں جا کر بھی ایسا ہی لباس پہنیں گی جو سارے جسم کو ڈھانپ رہا ہوگا۔کیونکہ بچپن سے اس کی عادت آپ نے ڈالی ہوگی۔لیکن اگر چھوٹی عمر میں ایسالباس پہنایا ہے جس سے جسم ڈھکا ہوا نہیں ہے اور پھر بعد میں بھی بچی اسی طرح کا لباس پہنتی رہے گی جس سے جسم پوری طرح ڈھکا ہوا نہیں ہوگا تو پھر 11-12 سال کی عمر میں کہے گی کہ یہی میرا لباس ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "جینز کے بارہ میں مجھ سے سوال کیا جاتا ہے۔میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ جین پہننا منع نہیں ہے بشرطیکہ قمیص اتنی لمبی ہو کہ تنگ ڈھانپا ہوا ہو۔جین کے ساتھ چھوٹی قمیص پہننے کی اجازت نہیں ہے۔“ 138