پردہ — Page 11
کیا اسلام کی ترقی کا انحصار صرف پر دہ پر ہی ہے؟ کئی لوگ کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ فرسودہ باتیں ہیں، پرانی باتیں ہیں۔اور ان میں نہیں پڑنا چاہئے، زمانے کے ساتھ چلنا چاہئے۔گو جماعت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت معمولی ہے لیکن زمانے کی رو میں بہنے کے خوف سے دل میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور اس معمولی چیز کو بھی معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ایسے لوگوں کو میرا ایک جواب یہ ہے کہ جس کام کو کرنے یا نہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے اور اس کامل اور مکمل کتاب میں اس بارہ میں احکام آگئے ہیں اور جن اوامر و نواہی کے بارہ میں آنحضرت علی ہمیں بتا چکے ہیں کہ یہ صحیح اسلامی تعلیم ہے تو اب اسلام اور احمدیت کی ترقی اسی کے ساتھ وابستہ ہے۔چاہے اسے چھوٹی سمجھیں یا نہ سمجھیں۔اور یہ آخری شرعی کتاب جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت علی پراتاری ہے اس کی تعلیم کبھی فرسودہ اور پرانی نہیں ہوسکتی۔اس لئے جن کے دلوں میں ایسے خیالات آتے ہیں وہ اپنی اصلاح کی کوشش کریں اور استغفار کریں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 9 را پریل 2004ء) مردوں اور عورتوں کو غض بصر سے کام لینے کا حکم غَضِ بصر کا حکم مومن مردوں اور عورتوں کے لئے یکساں ہے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”سب سے پہلے تو مردوں کو حکم ہے کہ تحصن بصر سے کام لیں۔یعنی اپنی آنکھ کو اس چیز کو دیکھنے سے روکے رکھیں جس کا دیکھنا منع ہے۔یعنی بلا وجہ نامحرم عورتوں کو نہ پرده 11