پردہ — Page 119
عورت کو بچنا چاہئے۔بلکہ اب تو میں نے سنا ہے کہ پاکستان میں جو غیر از جماعت عورتیں ہیں ان کے پر دے احمدی لڑکیوں اور عورتوں سے زیادہ بہتر ہو گئے ہیں۔یہ ہمارے لئے قابل شرم ہے۔بلکہ اب تو یہ بھی ہے کہ بعض اپنے لباس میں بھی حیا کا خیال نہیں رکھتیں۔پردے تو ایک طرف رہے۔پس کم از کم لباسوں میں حیا کا خیال رکھ لیں۔اس طرف ہر احمدی عورت کو توجہ دینی چاہئے۔جب آپ عہد کرتی ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی تو پھر اس عہد کو پورا کرنے کے لئے معاشرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوشش بھی کرنی ہوگی۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ 26 اگست 2017 بمقام کا لسروے، جرمنی مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 17 نومبر 2017ء) سوئمنگ کے لباس میں احتیاط حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں حیا دار لباس کے ضمن میں نصائح فرماتے ہوئے تیرا کی ( سوئمنگ) کے لباس کے حوالہ سے بھی رہنمائی پرده فرمائی۔حضور انور نے فرمایا: سوئٹزرلینڈ میں ایک لڑکی نے مقدمہ کیا کہ میں لڑکوں کے ساتھ سوئمنگ کرنے میں حجاب محسوس کرتی ہوں مجھے اسکول پابند کرتا ہے کہ میکس سوئمنگ ہوگی۔مجھے اس کی اجازت دی جائے کہ علیحدہ لڑکیوں کے ساتھ میں سوئمنگ کروں۔ہیومن رائٹس والے جو انسانی حقوق کے بڑے علمبر دار بنے پھرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم یہ چاہتی ہو کہ علیحدہ کرو، یہ تمہارا ذاتی حق تو ہے لیکن یہ کوئی ایسا بڑا ایشو (issue) نہیں ہے جس کے لئے تمہارے حق میں فیصلہ دیا جائے۔جہاں اسلام کی تعلیم اور عورت کی حیا کا معاملہ آیا تو وہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی 119