قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 8
دنیا بھر میں اسلامی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے منتخب کر کے حضرت بانی جماعتِ احمدیہ کو کھڑا کیا تا اقلیم نبوت کے شہنشاہ مخاتم الانبیاء حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے اس عظیم الشان خزانہ سے جو عرش پر محفوظ ہے امت محمدیہ کو دوبارہ فیضیاب کیا جائے اور فتوحات اسلامی کا آفتاب ایک مرتبہ پھر پوری آب و تاب سے طلوع ہو۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :- فَاعْلَمُوا آنَ الدُّعَاء حَرْبَةُ أَعْطِيتُ مِنَ السَّمَاءِ لِفَتْحِ هَذَا الزَّمَانِ وَلَنْ تَغْلِبُوا إِلَّا بِهَذِهِ الْحَرْبَةِ يَا مَعْشَرَ الْخَلانِ : تذكرة الشهادتين منش) یعنی خوب یاد رکھیں کہ دعاہی وہ ہتھیار ہے جو اس زمانہ کی فتح کے لئے مجھے آسمان سے دیا گیا ہے۔اور اسے میرے دوستوں کی جماعت تم اسی حربہ سے غالب آسکتے ہو۔اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ منادی بھی فرمائی کہ :۔یہ عربی نہیں میں کا نام محمدہ ہے ہزار ہزار ورود اور سلام اس پر۔۔۔وہی ہے جو سر شیعہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اس کے کسی فضیلت کا دعوئے کرتا ہے وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی کنجی اُس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت