قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 30 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 30

اور امریکہ فیل ہوا صرف مکہ اور مدینہ ہی انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔یہ چیزیں اِس وقت ایک پاگل کی بڑ معلوم ہوتی ہیں مگر دُنیا میں بہت سے لوگ جو عظیم انسان تغیر کرتے رہے ہیں وہ پاگل ہی کہلاتے رہے ہیں اگر مجھے بھی لوگ پاگل کہہ دیں تو میرے لئے اِس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔میرے دل میں ایک آگ ہے۔ایک جلن ہے۔ایک تپش ہے جو مجھے آٹھوں پر بیقرار رکھتی ہے۔یکیں مسلمانوں کو ان کی ذوقت کے مقام سے اُٹھا کر عورت کے مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں۔لیکن پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانا چاہتا ہوں۔لیکن پھر قرآن کریم کی حکومت دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہوں۔کہیں نہیں جانتا کہ یہ بات میری زندگی میں ہوگی یا میرے بعد لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میں اسلام کی بلند ترین عمارت میں اپنے ہاتھ سے ایک اینٹ لگانا چاہتا ہوں یا اتنی اینٹیں لگانا چاہتا ہوں مبتنی اینٹیں لگانے کی خدا مجھے توفیق دے دے اور میرے جسم کا ہر ذرہ اور میری روح کی ہر طاقت اِس کام میں خدا تعالے