قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 42
۴۲ طاقت تھی جس کے زور سے پاکستان بنا۔روپیہ اُدھر تھا، سامان جنگ اُدھر تھے ، کام کرنے والے اُدھر چلے گئے۔دس نہیں لاکھ کے قریب آدمی مارے گئے۔یہ صرف خدائی طاقت تھی جس کی وجہ سے پاکستان کا رعب پڑ گیا۔۔۔پاکستان کا قائم رہنا اور بیرونی دنیا میں اس کا مشہور ہو جانا اس میں خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہے خدا تعالیٰ جس کی نصرت پر آتا ہے کوئی طاقت اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی یا اسی تسلسل میں حضور رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا۔پس راتوں کو اُٹھو، خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی اور انکسار کرو۔پھر یہی نہیں کہ خود دُعا کرو بلکہ یہ بھی دعا کرو کہ ساری جماعت کو دعا کا ہتھیار مل جائے۔ایک سپاہی جیت نہیں سکتا جیتی فوج ہی