قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 19 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 19

: 14 جس رات یہ الہام ہوا اُسی شب حضرت صاجزادہ مرزہ البشیر الدین محمود احمد المصلح الموعود کو بھی بتایا گیا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود پر نازل کیا گیا ہے چنانچہ سیدنا المصلح الموعود کی روایت ہے کہ :- ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا إلى مَعَ الأفواج اتِيكَ بَغْتَةً میں اپنی افواج کے ساتھ اچانک تیری مدد کے لئے آؤں گا۔جس رات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا اس رات ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوں ه الي مع الأفواج اتِيكَ بَغْتَةً - جب صبح ہوئی تو مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جو تازہ الہامات ہوئے ہوں وہ اندر سے لکھو الاؤ مفتی صاحب نے اس ڈیوٹی پر مجھے مقرر کیا ہوا تھا اور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تازہ الہامات آپ سے لکھوا کر مفتی صاحب کو لا کر دے دیا کرتا تھا تا کہ وہ انہیں اخبار میں شائع کر دیں۔اس روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب الہامات لکھ کر دیئے تو جلدی میں آپ یہ الہام لکھنا بھول گئے کہ اِنِّي مَعَ الْأَزْوَاجِ اتيك بغتة میں نے جب ان الہامات کو پڑھا تو یکیں شرم کی وجہ سے یہ جرأت بھی نہ کر سکتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس بارہ میں کچھ عرض کروں۔اور یہ بھی جی نہ مانتا تھا کہ جو مجھے