قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 5 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 5

جب تک کوئی آدمی اسلام کا نمونہ خود اپنے وجود سے نہ ظاہر کرے تب تک دوسرے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔یہ بزرگ اللہ تعالیٰ کے حضور میں فنا ہو کر خود محبتم قرآن اور محبتیم اسلام اور منظر رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم بن جاتے ہیں تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو ایک جذب عطا کیا جاتا ہے اور سعید فطر توں میں اُن کا اثر ہوتا چلا جاتا ہے۔نوے کہ وڑ مسلمان ایسے لوگوں کی توقیہ اور جذب سے بن گیا " ( ملفوظات جلد شتم م ) ہندوستان اور سپین میں اسلامی سپاہ کی متوازی بلغار تاریخ اسلام کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مجاہدین اسلام کے قدم اس پر صغیر میں عین اُس وقت پڑے جبکہ مشہور اور نامور مسلمان جنرل طارق احمدلس (سپین) کے بادشاہ راڈرک کی ایک لاکھ فوج کو بارہ ہزار فوج سے شکست دے کر نہایت تیزی سے فتح و ظفر کے جھنڈے گاڑ رہے تھے۔یہ گویا اسلامی سپاہ کی ایک متوازی یلغار اور پیش قدمی کا شاندار مسلسلہ تھا جو نیک وقت وسطی ایشیا اور جنوب مغربی یورپ دونوں میں ایک بحر بیکراں کی شکل میں ایک ساتھ چل رہا تھا۔فرق صرف یہ ہوا کہ اندلس کی مسلم مملکت ۱۳۹۲ کے بعد صفحہ ہستی سے معدوم ہو گئی مگر ہندوستان میں اہل اسلام کا پریم کسی نہ کسی صورت میں عشائر تک ہوا ہو اہراتا رہا۔