اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 78

78 دشمن ہے اور نعوذ باللہ ان کو ٹھگ قرار دیتا ہے۔پانچواں فرقہ نیچری ہے ان کا طریق یہ ہے کہ یورپ کے علوم کے ماتحت اسلام کو کر نا چاہتے ہیں۔یہ بڑی غلطی ہے کہ بندے کے علم کے موافق خدا کا کلام ہو۔نیچریوں کا بظاہر عقیدہ تو یہ ہے کہ خدا کا کلام خدا کے فعل سے الگ نہ ہو مگر جب تطبیق کرنے لگتے ہیں تو خدا کے کلام کی بجائے انسان کے کلام سے کرتے ہیں یہ فرقہ معتزلہ سے ملتا ہے۔چھنا فرقہ اہل قرآن کا ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کا کام صرف ڈاکئے کا کام ہے اس کی کیا حقیقت۔اس لیئے وہ حدیث کو ر ڈ کر دیتے ہیں اور ہر بات قرآن کریم سے نکالتے ہیں اور اس وجہ سے کوئی نماز کی دورکعت نکالتا ست کوئی تین۔سی موٹی موٹی باتیں فرقوں کے متعلق بیان کی ہیں اور ان میں بحث نہیں کروں گا کہ ہر فرقہ کے دلائل کس حد تک غلط ہیں ا شیخ ہیں۔سات مالی فرقہ حقیقی اسلام احمدیت ہے۔احمدیت کے متعلق سمجھنے والی یہ باتیں ہیں۔اڈلی حضرت صاحب کا کیا دھوئی تھا۔پھر یہ کہ نبوت کا دعوی تھا یا نہیں ؟ اور یہ بھی کہ رسول اللہ نے کے بعد الله میں اسکتا ہے یا نہیں؟ دوم دعوئی کے بعد یہ سوال آتا ہے کہ آپ کا دعوی مسیح موعود کا تھا۔اس دھوئی سے ضمن میں یہ بات آئیگی کہ مسیح ابن مریم فوسے گیا ہے یا نہیں ؟ اگر فوت ہو گیا ہے تو کیا کوئی مسیح اس امت میں آنے والا ہے؟ اور اگر فوت نہیں ہوا تو کیا وہ صحیح ابن مریم آئے گا؟ اور اگر وہ آئے تو اُس کی آمد کا اثر انحضرت ﷺ کی بات پر کیا ہو گا ؟ تیسری بات یہ کہ احمدیت کی کیا غرض ہے؟ کیا اس سلسلہ کی ضرورت تھی تو کیا و وضرورت احمدیت کے آنے سے پوری ہوگئی۔پھر حضرت صاحب کے متعلق یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگر وہ نبی یا رسول تھے۔تو کیا اُن میں وہ باتیں پائی جاتی ہیں جو خدا تعالی کے نبیوں اور رسولوں میں ہوتی ہیں یا یہ کہو کہ جن معیاروں پر نبی یا رسول صداقت ثابت ہوتی ہے وہ بھی اُن معیاروں پر پورا اترتے ہیں؟ اور یہ بھی کہ وہ کیا ہیں؟