اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 51 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 51

51 سمندر نہیں ٹھہر سکتے۔ہم نے یہ نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔دعا کی قبولیت کا نظارہ ایک دفعہ ایک شخص نے مجھے خط لکھا کہ میں چھ سال سے شادی کی کوشش کر رہا ہوں مگر نا کام ہوں آپ میرے لئے دُعا کریں۔میں نے اُس کیلئے دعا کی تو مجھے معلوم ہوا کہ قبول ہوگئی۔میں نے اُس شخص کو خط لکھا اُس کا جواب آیا کہ جس وقت آپ کا خط آیا اُسی وقت یہاں کا ایک رئیس میرے گھر آیا اور کہا کہ میری لڑکی جوان ہے اور میں اُس کی شادی تمہارے ساتھ کرنی چاہتا ہوں۔پس خداد عاؤں کو ایسے طور سے سنتا ہے کہ نا واقف کو یقین ہی نہیں ہوتا۔اگر ہمیں رزق کی ضرورت ہے تو خدا رازق ہے اور اگر ہمیں پردہ پوشی کی ضرورت ہے تو خدا کا نام ستار ہے اور اگر عزت کی ضرورت ہے تو خدا کا نام معز بھی ہے پس دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں کہ خدا کے ناموں میں نہ پائی جائے۔جب تمام اچھی ملتیں خدا میں پائی جاتی ہیں تو ہمیں جو چیز مطلوب ہو خدا کی اُسی صفت کا نام لے کر جس کے ماتحت چیز ہو میں عام لگنی چاہیئے۔آب میں چند دعا کے قبول ہونے کے طریق بیان کرتا ہوں :۔(1) پہلی بات یہ ہے کہ حرام مال کھانے والے کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں اس لئے ہمیشہ پاک مال کھانا چاہئیے۔(۲) دوسری بات یہ ہے کہ دُعا کرنے والا توجہ سے دُعا کرے اور یقین رکھے کہ خدافضل اور رحم کر نیوالا ہے۔اگر توجہ سے کرے تو ضرور قبول ہوگی۔(۳) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح کی دعا مانگتی ہو تو ہی نام سے مانگا کرو۔مثلا پرورش میں کچھ نقص ہو تو دعا کرے اے رب مجھے پاک کر اور جب رزق مانگے تو کہے اے رزاق مجھے رزق دے۔جب تم اس کے ناموں سے دعا مانگو گی تب خدا بہت دعائیں سنے گا۔(۴) دعا مانگنے والا لوگوں پر خود بھی رحم کرے تو خدا اُس کی دعا کبھی رد نہیں کرتا کیونکہ خدا کو غیرت آجاتی ہے کہ جب یہ بندہ دوسرے کی درخواست رو نہیں کرتا تو میں بادشاہ ہو کر کیوں رڈ کروں ( الفضل ۶ - مارچ ۱۹۳۲ صفحه ۴ تا ۶ )