اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 361 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 361

361 ہو۔اسی طرح قرآن کریم کا ترجمہ ہے۔اکٹھی ہوئیں ایک رکوع با تر جمہ سنا دیا۔عورتوں کے فائدے کے لئے اخبار مصباح جاری ہے۔چندہ اکٹھا کر کے منگواؤ اور جلسوں میں پڑھ کر سنا دیا کرو۔اسی طرح چندہ اکٹھا کر کے کبھی بخاری منگوالی یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب منگوالی - تا تمھاری تبلیغ وسیع ہو جائے تمھاری تعلیم وسیع ہو جائے اور اچھی اچھی باتیں دوسروں کو سنانے کا موقع مل جائے۔اسی طرح اخبار الفضل منگوالیا تا قادیان کے حالات تمھیں معلوم ہوتے رہیں۔خدا تعالیٰ نے تمھیں جماعت دی ہے جماعت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔پس اگلے سال تک کوئی جماعت ایسی نہ رہ جائے جہاں لجنہ کا قیام نہ ہو۔لجنہ کے لئے کام یہ ہے:۔اول : تھوڑا تھوڑا ہر ایک اپنی توفیق کے مطابق چندہ دے اور چندہ جمع کر کے مصباح منگوا ئیں۔دوئم : کم از کم ایک نماز با جماعت ادا کریں۔اس کے بعد دو چار آنتیوں کا تر جمعہ سنا دیا۔سوئم : لجنہ رجسٹر کرالو اور مرکز سے قواعد منگوالو۔اس سال خصوصیت کے ساتھ یہ عملی تجاویز پیش کرتا ہوں۔(اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی) تقریر حضرت خلیفہ اسی الثانی بر موقع جلسه سالانه مستورات ۱۹۴۳ء تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ الکوثر کی تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا:۔جیسا کہ جماعت کے بھائی بہن اخبارات کے ذریعہ واقف ہیں گزشتہ مئی سے میری طبیعت بہت خراب چلی آتی ہے۔کھانسی اور گلے کی خرابی کی وجہ سے میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اس وجہ سے آج میں مستورات کے جلسہ میں صرف تھوڑی دیر بولنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔اسی طرح مردوں میں جو تقریر ہوگی وہ بھی گزشتہ سالوں کی نسبت مختصر کرنی پڑے گی۔چونکہ مردوں کے جلسہ کی تقریر آب لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ عورتیں بھی سن سکتی ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس تیسری تقریر کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔مگر چونکہ فطری طور پر