اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 353

353 الله نیکوں کو اکٹھا کر دیا جائے گا اور بدوں کو الگ کر دیا جائے گا۔نماز پڑھنے والی عورتیں اور نماز پڑھنے والے مرد سچ بولنے والی عورتیں اور سچ بولنے والے مرد اور رسول کریم ﷺ پر ایمان لانے والی عورتیں اور رسول کریم ﷺ پر ایمان والے مردہ قرآن کریم پر ایمان لانے والی عورتیں اور قرآن کریم پر ایمان لانے والے مرد ، پہلے نبیوں پر ایمان لانے والی عورتیں اور پہلے نبیوں پر ایمان لانے والے مرد، لوگوں کی خدمت کرنے والی عورتیں اور لوگوں کی خدمت کرنے والے مرد، جھوٹ فریب اور جھگڑے سے بچنے والی عورتیں اور جھوٹ غریب اور جھگڑے سے بچنے والے مرد جس جگہ جمع ہوں گے وہاں رہنے کو کس کا دل نہ چاہے گا۔بے شک وہاں باغ بھی ہوں گے لیکن اصل مطلب یہی ہے کہ وہ ایسی جگہ ہوگی جہاں تمام نیک لوگ جمع ہوں گے۔پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کلمہ تو تمہیں پڑھا دیا گیا ہے اب اس کو طیبہ بنانا تمہارے اختیار میں ہے۔لوگ بڑے بڑے نام رکھتے ہیں لیکن نام سے کچھ نہیں بنتا۔اسی طرح صرف کلمہ پڑھنے سے عزت نہیں ملتی بلکہ طیبہ سے ملتی ہے۔جب یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو پھر مومن جنت کا درخت بن جاتا ہے۔پس جب تک تم کلمہ طیبہ نہ بنو گی جنت کا درخت نہیں بن سکو گی۔قرآن کریم نے تمہارے سامنے ایک موٹی مثال درخت کی پیش کی ہے۔وہ تم کو چاند یا سورج کی طرف نہیں لے گیا ، اُس نے سکندر یا ارسطو کی کوئی مثال پیش نہیں کی ، اس نے الجبرا کا کوئی سوال نہیں ڈالا ، اس نے تم کو کسی عمارت کے گنبدوں کی طرف نہیں لے جانا چاہا بلکہ خدا نے وہ بات کہی ہے جو تم میں سے ہر ایک نے دیکھی اور جس کو بچہ بچہ جانتا ہے۔خدا نے کہا ہے کہ ہم تم کو پہاڑ اور دریا کی طرف نہیں لے جاتے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ کبھی تم نے درخت کو دیکھا ہے یا نہیں۔جس طرح درخت کو پانی دیا جاتا ہے اسی طرح تم اپنے ایمان کو مل کا پانی دو۔اپنے اندر اچھی باتیں پیدا کر و۔جب تم ایسا کروگی تو تم جنت کا درخت بن جاؤ گی۔پھر جس طرح اچھے درخت پر اچھی شکل اور اچھی خوشبو کے لذیذ اور شیریں پھل پیدا ہوتے ہیں اسی طرح تم اپنے ایمان کو خوش شکل ، خوشبودار، لذیذ اور شیر میں اناؤ۔جب تم ایسا درخت بن جاؤ گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تم جہاں بھی ہوگی وہاں سے اٹھا کر تمہیں اللہ تعالیٰ کی جنت میں لے جائیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ کہے گا کہ ان درختوں کے بغیر میراباغ مکمل نہیں ہوسکتا۔لوگ اپنے باغوں کے سجانے کے لئے دُور دُور سے درخت منگواتے ہیں تا کہ اُن کا باغ خوبصورت معلوم ہو اسی طرح خدا تعالی کے فرشتے ہر جگہ کے نیک لوگوں کو جنت میں لائیں گے تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اللہ