اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 91
91 پھر ایک قسم علاج بالماء ہے۔اس کو انگریزی میں بایڈرو پیتھی کہتے ہیں۔اس میں تمام امراض کا علاج پانی کے ذریعہ کرتے ہیں۔بھی پانی پلا کر بھی نسل کے ذریعہ۔پھر غسل کی مختلف صورتیں ہیں۔کبھی چھینٹیے دیتے ہیں کبھی گرم یا ٹھنڈے پانی میں تو لئے بھگو کر رکھتے ہیں اور بدن کو صاف کرتے ہیں کبھی پورانسل دیتے ہیں۔غرض تمام امراض کا علاج پانی سے کرتے ہیں۔ایک قسم علاج کی علاج بالشعاع ہے یعنی سورج کی روشنی سے علاج کرتے ہیں۔سورج کی روشنی مختلف رنگوں سے مل کرنی کیفیتیں اور مختلف اثرات پیدا کرتی ہے۔اس علاج کے ماہر سبز۔سرخ یا اور رنگوں کی شیشیاں لے کر اُن میں پانی ڈالتے ہیں اور پھر اُسے بطور دوا استعمال کرتے ہیں۔اس علاج کی بھی کئی صورتیں ہیں۔کبھی سورج کی شعاعوں میں بیٹھا کر بھی بعض امراض کا علاج کرتے ہیں۔ایک قسم علاج کی علاج بالبرق ہے۔بجلی کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں۔اس غرض کے لئے مختلف قسم کے آلات بنائے گئے ہیں۔اور ہر مرض میں اس کے مناسب حال آلہ لگا کر علاج کریں گے مثلاً گلے میں درد ہے تو ایک آلہ لگا کر اُسے بجلی سے دور کریں گے۔یا جوڑوں میں درد ہے تو بجلی کے ذریعہ اس کی اصلاح کریں گے۔یہ بھی ایک بہت بڑا علم ہو گیا ہے۔ایک قسم علاج کی ہومیو پیتھی ہے جس کو علاج بالمثل کہتے ہیں۔اس قسم کا علاج کرنے والے کہتے ہیں کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوتا ہے اس کو ان بیماریوں سے شفاء پانے کے لئے ایک ایسا گر بتا دیا ہے کہ اُس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس چیز سے بیماری پیدا ہوتی ہے اُس کی قلیل مقدار دینے سے وہ دور ہو جاتی ہے۔مثلاً افیوم قبض کرتی ہے لیکن جب الفیوم نہایت ہی قلیل مقدار میں دی جائے تو وہ قبض کشا ہو جاتی ہے۔اس غرض کے لئے انہوں نے کیمیاوی ترکیب سے ہر چیز کی تاثیر کو نکال لیا ہے۔کو نین جو ہے یہ ایک بوٹی کاست ہے۔یہ بوٹی بنگال میں ہوتی ہے مگر لوگوں کو معلوم نہیں۔ایک بابو کی کہلاتی ہے۔اس کے اندر طب والوں نے یہ بحث کی ہے کہ انسان بارہ نمکوں سے بنا ہے۔پس انہوں نے کیمیاوی طور پر خون کو دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ جو بیماری پیدا ہو اس قسم کی چیز دی جائے۔اس میں ایک ویکسن ہوتا ہے اور ایک سیرم۔دیکسن یہ ہے کہ جیسے ہلکے کتے کا کاٹا ہوا ہو تو اُس کا زہر دے کر پچکاری کر دیں گے۔سیرم یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی بیماری ہو تو اس میں دور کرنے کا جو مادہ ہوتا ہے اُسے لے کر