اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 298 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 298

298 الله ایک اور واقعہ بھی آتا ہے کہ ایک دفعہ بچپن میں امام حسن نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور منہ میں ڈال لی تو رسول کریم ﷺ نے اُن کے مُنہ سے اُنگلی ڈال کر نکال لی۔جس کا یہ مطلب تھا کہ تمہارا کام خود کام کر کے کھانا ہے نہ کہ دوسرے کے لئے بوجھ بننا۔غرض بچوں کی تربیت ہی ہوتی ہے انسان کو وہ کچھ بناتی ہے جو آئندہ زندگی میں وہ بنتا ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے مامن مولود الايولد على الفطرة فابوا ه يهودانه او ينصر انه اویمجسانه (بخاری۔مسلم ) کہ بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے آگے ماں باپ اُسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بناتے ہیں۔اس طرح یہ بھی سچ ہے ماں باپ اسے گر جا میں لے جا کر عیسائی بناتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ بچہ ماں باپ کے اعمال کی نقل کر کے اور اُن کی باتیں سنگر وہی بنتا ہے جو اُس کے ماں باپ ہوتے ہیں۔بات یہ ہے کہ بچہ میں نقل کی عادت ہوتی ہے۔اگر ماں باپ اُسے اچھی باتیں نہ سکھائیں گے تو وہ دوسروں کے افعال کی نقل کرے گا۔بعض لوگ کہتے ہیں بچوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہئے خود بڑے ہو کر احمدی ہو جائیں گے۔میں کہتا ہوں اگر بچوں کے کان میں کسی اور کی آواز نہیں پڑتی تب تو ہوسکتا ہے کہ جب وہ بڑا ہو کر احمد بیت کے متعلق سنے تو احمدی ہو جائے لیکن جب اور آواز میں اُسکے کان میں اب بھی پڑ رہی ہیں اور بچہ ساتھ کے ساتھ سیکھ رہا ہے تو وہ وہی بنے گا جو دیکھے گا اور سنے گا۔اگر فرشتے اسے اپنی بات نہیں سنا ئیں گے تو شیطان اُس کا ساتھی بن جائے گا۔اگر نیک باتیں اُس کے کانوں میں نہ پڑیں گی تو بد پڑیں گی اور وہ بد ہو جائے گا۔(مصباح مئی ۱۹۴۵ء) ( منهاج الطالبین صفحه ۵۰ تا ۵۴ ) تقریر حضرت خلیفہ اسی اشانی بر موقع جلسه سلانه مستورات دسمبر ۱۹۳۷ء مندرجہ ذیل حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقریر کا ہلکا ساخا کہ ہے۔اگر بعض جگہ مفہوم ٹھیک ادانہ ہو یا عبادت میں وہ خصوصیت نہ پائی جائے جو حضور کی تقاریر کا خاصہ ہے تو یہ مرتب کرنے کی کمی ہے۔تشہد۔الحمد شریف اور سورۃ اَلَمُ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَک کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہر ایک کام جو ہم کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور لکھتا ہوتا ہے اور جو کام بے نتیجہ ہو اس کو کوئی عقلمند انسان پسند نہیں کرتا۔مثلاً زمیندار کو ہی دیکھو وہ ایک نتیجہ کی امید پر کس قدر محنت کرتا ہے۔پہلے زمین پر ہل چلاتا ہے