اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 222 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 222

222 ہمیں آگے قدم بڑھانے کیلئے کیا کیا قربانیاں دینا پڑیں گی۔اور خدا ہی جانتا ہے کتنے مستقبل قریب میں ہمارے سپرد حکومتوں کا انتظام ہو گا اور اس کیلئے ہمیں کن حالات میں سے گزرنا پڑیگا۔پس ضروری ہے کہ ہماری جماعت کی عورتیں بہادر اور مضبوط دل ہوں تاکہ ان کی اولاد بہادر اور جری ہو۔میں جہاں اپنی جماعت کی عورتوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تعلیم میں، تربیت میں، نظام میں، خدمت دین میں ترقی کریں وہاں یہ بھی کہتا ہوں کہ اولاد کو بہادر بنائیں اور اس کے دل ایسے مضبوط کریں کہ جو بھی قربانی انہیں کرنی پڑے وہ خوشی سے کریں۔وہ جب قربانی کیلئے گھروں سے نکلیں تو خوش خوش نکلیں نہ کہ دل کو ڈکھ دینے والے نظارے دیکھتے ہوئے لکھیں۔چونکہ اب مغرب کی اذان ہوگئی ہے اس لئے میں تقریر بند کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں میں ایسی روح پیدا کرے جس سے بہترین نظام قائم ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی روحانیت بھی عطا کرے تا ایسا نہ ہو کہ نظام باقی رہ جائے اور روحانیت نہ رہے۔(الفضل ۱۱ را کتوبر ۱۹۲۹ء)