اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 185
185 احمدی عورتوں کو کیسا بننا چاہیئے چونکہ مردانہ جلسہ میں حضور کی تقریر کا وقت ہو گیا تھا اس لئے حضور نے بقیہ آیات کی مختصر تفسیر فرما کر ان الفاظ پر تقریر ختم فرمائی کہ جب تک تم احمدیت کی تعلیم کو پورا نہیں کرو گی احمدی کہلانے کی مستحق نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ تم پوری احمدی ہو تا کہ اگر ایسا وقت آئے جب ہمیں خدا تعالے کے دین کے لئے تم سے جدا ہونا پڑے تو تم ہمارے بچوں کی پوری پوری تربیت کر سکو۔دنیا اس وقت جہالتوں میں پڑی ہوئی ہے۔تم قرآن کو سمجھو اور خدا کے حکموں پر چلو۔( از مصباح اکتوبر ۱۹۴۵) احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے متعلق چند ضروری امور (من (1) لجنہ اماءاللہ نے حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق مبلغ امریکہ کو ایڈریس دیا۔اس موقع پر حضور نے حسب ذیل تقریر فرمائی:۔میں اس انتظام دعوت سے پہلے کہ رہا تھا کہ نہ صرف جس کو مدعو کیا جائے اُس کی بیوی کو بھی بلانا چاہیئے بلکہ جیسا کہ اسلامی طریق ہے درمیان میں پردہ ڈال کر دوسری طرف مدعو کرنے والی عورتیں بھی بیٹھی ہوں۔ہمارے ہاں پنجابی دعوت کا یہ طریق ہے کہ مہمان بیٹھا کھاتا ہے اور میزبان ہاتھ پر ہاتھ دھرے اس کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔مگر اسلامی طریق یہ ہے کہ میزبان بھی کھاتا ہے۔یورپ کا تمدن اسلام پر حملہ آور ہے میں پچھلے دنوں سے جس کی تاریخ یورپ کے سفر سے بعد کی نہیں بلکہ پہلے کی ہے یہ کجھ رہا تھا اور میں نے اس کا مضمون میں ذکر بھی کیا تھا جو یورپ جانے کے وقت لکھا تھا کہ اسلام پر حملہ کر نیوالا اہل مغرب کا مذہب نہیں بلکہ ان کا تمدن ہے۔اس تمدن نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ بعض بڑی باتیں بھی اچھی اور اچھی باتیں بُری ہو گئی ہیں گو ہمارے مذہب نے سب سے اچھی باتیں بیان کی ہیں مگر چونکہ مسلمانی در کتاب والا معاملہ ہے۔مسلمانوں کا ان باتوں پر عمل نہیں وہ کتابوں میں بند پڑی ہیں اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہم میں پائی جاتی ہیں اور نہ لوگ یہ بات ماننے کے لئے تیار ہیں۔ورنہ ہماری مثال آریوں کی طرح ہوگی جو ہر ایجاد کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ اس کا ذکر وید میں موجود ہے۔اگر ہم بھی یورپ والوں سے کہیں کہ اچھی