اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 139
139 احمدی خواتین کی تعلیم وتربیت کی اہمیت اور ضرورت دار حضرت مسیح موعود میں احمدی خواتین کے سکول کا افتتاح تاریخ سلسلہ میں ۱۷۔مارچ ۱۹۲۵ء کا دن ایک قابل یادگار دن ہوگا جبکہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس مقدس اور بابرکت دار میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ کی بڑی بڑی بشارتیں موجود ہیں خواتین سلسلہ کی تعلیم کے لئے ایک سکول کا افتتاح فرمایا۔حضور کو مستورات سلسلہ کی تعلیم کا جس قدر خیال تھا اس کا اظہار حضور مختلف مواقع پر فرما چکے ہیں اور اسی توجہ اور خیال کا نتیجہ ہے کہ حضور نے مستورات کی تعلیم کو ایک منظم صورت میں لانے کے لئے سکول کا افتتاح فرمایا۔مبارک ہیں وہ خواتین جنہیں اس سکول میں داخلہ کا شرف حاصل ہوا اور جو ہماری جماعت کے طبقہ اناث کی تعلیم کے لئے بطور بنیاد ہوں گی۔انشاء اللہ۔خدا تعالیٰ ان کی ہمتوں میں برکت اور ارادوں میں استقلال بخشے تا وہ ان عظیم الشان ارادوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والی ہوں جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ مستورات سلسلہ کی تعلیم کے متعلق رکھتے تھے۔اور جو انشا اللہ ایک دن ضرور پورے ہوں گے۔مرکز سلسلہ میں اس سکول کا افتتاح اور اس کے متعلق حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خاص کوشش اور سعی جماعت احمدیہ کو مستورات کی تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ایسا پر اثر اُسوہ ہے کہ اب جس سے ایک لمحہ بھی تغافل نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔پس تمام احمدی جماعتوں کے ذمہ دار اصحاب کو چاہیئے کہ جلد سے جلد اس طرف توجہ فرمائیں اور مستورات کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کا انداز و لگانے کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی حسب ذیل تقریر کو پڑھیں جو حضور نے مرکز سلسلہ میں احمدی مستورات کے ٹرنینگ سکول کا افتتاح کرتے ہوئے ۱۷۔مارچ بعد نماز ظہر فرمائی۔حضور نے فرمایا:۔تعلیم کا مسئلہ ایک ایسا اہم اور ضروری مسئلہ ہے کہ جہاں تک ہم دیکھتے ہیں انسانی تاریخ کی ابتداء سے ہی ہمیں انسان اس طرف توجہ کرتے معلوم ہوتے ہیں۔انسان کی پیدائش کے بعد سب سے پہلا کام یا انسان