اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 92
92 محفوظ رکھتے ہیں۔اور پھر اس قسم کے مریضوں میں اُسے داخل کرتے ہیں۔ایک قسم طب کی آٹوینی ہے یعنی اپنے ہی خون سے علاج کرتے ہیں۔جو بیمار آئے گا اسی کا خون لے کر علاج کریں گے۔ایک علاج بالتوجہ ہوتا ہے۔اس میں صرف توجہ سے علاج کرتے ہیں دوائی نہیں ہوتی۔توجہ کرنے والے کے جسم سے ایک چیز نکلتی ہے جو ہمار پر اثر کرتی ہے۔یہ بھی قلیل مقدار میں ہوتی ہے کبھی کثیر مقدار میں علوم حساب تاریخ و جغرافیه (۲۳) تئیسواں علم حساب ہے۔اس کی دو صورتیں ہے۔ایک بذریعہ اعداد دوسرا بذریعہ حروف جس کو الجبرا کہتے ہیں۔اس میں حروف کا حساب لگایا جاتا ہے۔بعض باتیں حساب سے نہیں پتہ لگتیں مگر الجبرا سے پتہ لگ جاتا ہے۔ایک جیومیٹری ہے۔اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ ایک جگہ ہے اُس کی آپس میں کیا نسبت ہے۔مثلاً دائرہ ہے اُس کا کیا ثبوت ہے، سیدھا محل کس طرح بنایا جاتا ہے ، زاویہ کی کیا قیمت ہوتی ہے۔اس علم میں خطوط کے ذریعہ بڑے بڑے حساب حل ہوتے ہیں۔اس علم کے ذریعہ تعمیر مکانات میں بڑی مد ملتی ہے۔پھر اسی کی ذیل میں ٹر گنا میٹری یعنی علم مثلث ہے جس میں اُن کی طاقتوں پر بحث ہوتی ہے اور پھر ایک لوگا رسم ہے جس میں خیالی قیمت لگا کر بعض لیے اور پیچیدہ حساب دو چار ہندسوں سے نکال لیتے ہیں۔یہ علوم بہت بڑی تفصیل چاہتے ہیں۔خلاصہ ان کا نہیں بیان کیا جاسکتا اس لئے صرف نام بتا دیے جائیں۔(۲۴) چوبیسواں علم تاریخ ہے یعنی پچھلے لوگوں کے حالات بیان کرنا۔یہ پانچ قسم کا ہے۔سیاسی علمی۔مذہبی۔قومی۔جنگی تاریخ۔سیاسی تاریخ سے یہ مراد ہے کہ کسی قوم کی سیاست پر بحث کرنا اس میں تاریخی واقعات کو بیان کر کے ان اسباب پر بھی بحث ہوگی جو سیاسی تغیرات کا موجب ہوئے۔مثلاً فلاں قوم نے فلاں ملک پر فلاں سنہ میں حملہ کیا اور وہ ہار گئے تو اُس کے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ اندرونی انتظام کیا تھے۔رعایا اور بادشاہ کے تعلقات کیا تھے؟ علمی تاریخ میں اس امر سے بحث ہوگی کہ کیا علوم آتے تھے اُن میں کیا ترقی ہوئی۔کون سے جدید علم اُس