اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 395

395 کے لئے مختلف سیکرٹری مقرر کرے اور اُن کے الگ الگ دفاتر بنا کر جن جماعتوں کا انہیں پتہ ہواُن کے ساتھ خط و کتابت کریں اور جن جماعتوں کا انہیں علم نہ ہو اُن کا پتہ صدرانجمن احمد یہ کے دفتر سے لے لیں اور پھر وہاں کے مرد سیکرٹری سے خط و کتابت کر کے وہاں کی عورتوں کے متعلق دریافت کر لیں اور پھر وہاں پر لجنہ قائم کرنے کی کوشش کریں۔پس ایک طرف تو میں ہر عورت کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں سے وہ اس ارادہ کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ وہاں جا کر ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کرے گی۔اور دوسری طرف میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ اس سال کے اندر اندر ہندوستان کے ہر شہر، ہر قصبہ، ہر گاؤں میں ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کر دے گی اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی لجنا ئیں قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔میں دونوں کو اس لئے توجہ دلاتا ہوں کہ بعض دفعہ افراد ستی کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ مرکز سستی کر جاتا ہے اس لئے میں نے دونوں کو توجہ دلا دی ہے کہ اگر مرکز ستی کرے گا تو افراد اس ستی کو دُور کرنے کی طرف مرکز کو توجہ دلا سکیں گے اور اگر افراد ستی کریں گے تو مرکز اُن کی اصلاح کی کوشش کرے گا۔اُس وقت تک مرکزی لجنہ کا قصور ہے اور اُن کی غلطی ہے کہ ابھی تک اُنہوں نے اپنے دفتر کو حکم نہیں کیا بڑے کام بغیر کسی عملہ کے نہیں ہو سکتے۔میں نے کئی دفعہ بوند کی عورتوں کو توجہ دلائی کہ وہ دفتر میں ایسی مستقل کارکن عورتیں مقرر کریں جو پور ا وقت دفتر میں کام کریں۔آخر عورتیں مدرسوں میں پڑھاتی ہیں ،ڈاکٹری کرتی ہیں ، پھر کیا وجہ ہے کہ مستقل طور پر کام کرنے والی عورتیں دفتر کو نہ مل سکیں۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ایسی عورتیں مل سکتی ہیں جو مناسب گزارہ پر کلرک یا سیکرٹری کے طور پر با قاعدہ دفتر میں کام کریں اور باہر کی لجنات سے خط و کتابت کریں۔اس وقت یہ کام ایسی عورتوں کے سپرد ہے جن کو کبھی فرصت ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی اس لئے وہ اس رنگ میں کام نہیں کر سکتیں جس رنگ میں کہ ہونا چاہیئے میں نے خدام کو بھی شروع شروع میں نصیحت کی تھی کہ اپنے دفتر میں مستقل کارکن رکھو اور اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ ایسے کارکنوں کو گزارے کے لئے کچھ رقم دینی پڑے گی۔کیونکہ جب تک تم مستقل کار کن نہیں رکھو گے اُس وقت تک تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔چنانچہ خدام نے ایسے کارکن رکھے اور بہت حد تک ہندوستان میں اُن کی تنظیم ہو چکی ہے۔اسی طرح لجنہ بھی جب تک مستقل کارکن دفتر میں مقرر نہیں کرے گی اُس وقت تک وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بغیر مستقل طور پر کام کرنے والی عورتوں کے وہ اس کام