اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 357 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 357

357 کہ میں نے نماز اس لئے نہیں پڑھی کہ جماعت نہ تھی یا روزہ اس لئے نہیں رکھا کہ اور جماعت نہ تھی ، زکو و اس لئے نہیں دی کہ جماعت نہ تھی ، قیامت کے دن تم ہرگز یہ نہیں کہہ سکتیں کہ چونکہ جماعت ساتھ نہ تھی اس لئے ہم یہ کام نہ کرسکیں ، اس لئے نماز چھٹ گئی ، حج چھٹ گیا، یہ انفرادی کام ہیں ان کو ایک آدمی اپنے طور پر کر سکتا ہے خواہ اس کے ساتھ اور کوئی لوگ ہوں یا نہ ہوں۔دوسرے اعمال اجتماعی اعمال ہیں۔وہ ایسے کام ہیں جو مل کر کئے جاتے ہیں۔جب تک جماعت ساتھ نہ ہو وہ کام مکمل نہیں ہو سکتے۔مثلاً با جماعت نماز مردوں کے لئے ہے عورتوں کے لئے نہیں گو پسندیدہ ہے فیکن مرد اگر با جماعت نماز نہیں پڑھے گا تو باوجود اس کے کہ وہ نمازیں پڑھتا ہو گا وہ قیامت کے دن مجرم ہوگا۔اگر تم با جماعت نماز نہیں پڑھوگی تو اللہ تعالے یہ نہیں کہے گا کہ تم مجرم ہو۔اگر تم نماز باجماعت پڑھو گی تو مردوں سے اچھی ہوگی وہ دوسروں سے تمھیں زیادہ ثواب دے گا۔لیکن مرداگر باجماعت نماز نہ پڑھے گا تو باوجود اس کے کہ وہ وقت خرچ کرے گا ، دعا کرے گا خدا کے حضور اسے کہا جائیگا کہ تمھاری نماز ناقص رہ گئی میں یہ نہیں کہتا کہ وہ جہنم میں جائے گا۔ہو سکتا ہے کہ اس کی دوسری نیکیاں اس قدر ہوں کہ وہ اس گناہ کو ڈھانپ لیں۔اللہ تعالے کے ہاں تول ہوتا ہے نیکیوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔بعض بدیان ایسی ہیں کہ وہ اکیلی جہنم میں لے جاتی ہیں۔مثلاً شرک ، اللہ کا انکار ، اس کے فرشتوں کا انکار ،حشر نشر کا انکار ، رسول پر ایمان نہ لا نا خدا کی کتابوں کا انکار، یہ ایسی بدیاں ہیں جو کیلی جہنم میں لے جاتی ہیں۔یہ بڑے بڑے پہاڑ ہیں۔ان کے مقابلہ میں تمھاری نیکیاں چھٹانک کی رو جاتی ہیں۔ان کے علاوہ کچھ اور بدیاں ہیں جن کا نیکیوں سے مقابلہ کیا جائے گا ، وزن کیا جائے گا، ستی سے نماز پڑھنا، چغلی ،غیبت وغیرہ۔یہ ایسی بدیاں ہیں جن کا مقابلہ کیا جائے گا۔کسی نیکی کے زیادہ ہو جانے سے انسان جنت میں جاسکتا ہے لیکن اگر رسول کا انکار کرے تو پھر جنت میں نہیں جاسکتا۔خدا تعالیٰ رحیم ہے اگر چا ہے تو سب گنہ گاروں کو معاف کر دے۔باقی قانون یہی ہے۔تو ایک گناہ وہ ہیں جن کا پلڑا بھاری رہے گا دوسرے وہ جن کا نیکیوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔اگر نیکیوں کی روح بڑھی ہوئی ہو تو خدا تعالیٰ جنت میں لے جائے گا۔اگر بدیوں کی روح بڑھی ہوئی ہو تو خدا تعالے جہنم میں لے جائے گا۔باجماعت نماز مردوں کے لئے فرض ہے اگر مرد نہیں پڑھتے تو اس کا گناہ لکھا جائے گا اور اُس کا نمبر کٹ جائے گا۔لیکن اگر تم جماعت