اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 320
320 معاویہ بہت پیارا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ہاں۔آپ نے فرمایا مجھے بھی بہت پیارا ہے۔آج کل کی تعلیم یافتہ عورتیں یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ ہم بھی وہ سب کام کر سکتی ہیں جو مر د کر سکتے ہیں۔اگر گشتی کرتے ہیں تو عورتوں نے بھی کشتی لڑنی شروع کر دی ہے۔حالانکہ کجا عورتوں کی شرم و حیا اور کجا کشتی۔اسی طرح عورتیں کہتی ہیں کہ ہم نوکریاں کریں گی۔حالانکہ اگر وہ نوکریاں کریں گی تو اُن کی اولادیں تباہ ہو جائیں گی۔وہ بچوں کی تربیت کیونکر کر سکیں گی۔یہ غلط قسم کی تعلیم ہی ہے جس نے عورتوں میں اس قسم کے خیالات پیدا کر دئے ہیں۔ولایت میں عورتوں کے اس قسم کے طریق اختیار کرنے پر ایک شور برپا ہے۔چنانچہ جن ملکوں کے لوگوں میں اولادیں پیدا کرنے کی خواہش ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے تمام ملازمتوں کے دروازے بند کر دئے جائیں اور جس کام کے لئے عورتیں پیدا کی گئی ہیں وہی کام کریں حالانکہ گھر میں سب سے قیمتی امانت بچہ ہے اور بچہ کی تعلیم و تربیت ماں کا اولین فرض ہے۔اگر عورتیں نوکری کریں گی تو بچوں کی تربیت ناممکن ہے۔میری غرض اس تمہید سے یہ ہے کہ جہاں خدا تعالیٰ نے عورت کوفکر اور دل و دماغ بخشا ہے تا کہ وہ عرفان حاصل کرے وہاں مردوں اور عورتوں میں اختلاف و اشتراک بھی رکھا ہے اور مردوں کو اپنے اختلاف دیکھتے ہوئے اپنے کام کرنے چاہئیں اور عورتوں کو اپنے۔ہاں جن باتوں میں اشتراک ہے وہ مرد اور عورت دونوں پر فرض ہیں۔مثلاً جہاں مرد کے لئے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ فرض ہیں وہاں عورتوں پر بھی فرض ہیں تا دونوں اپنے اپنے اعمال کی جزا سزا حاصل کریں اور یہ قانون بھی خدا تعالی کی حکمت کے ماتحت ہے۔لیکن جہاد کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جہاد عورتوں پر فرض نہیں مجھے مردوں کے لئے جہاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ہاں جنگ میں عورتیں مرہم پٹی کرسکتی ہیں۔اصل ذمہ داری عورتوں پر بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہے اور یہ ذمہ داری جہاد کی ذمہ داری سے کچھ کم نہیں۔اگر بچوں کی تربیت اچھی ہو تو قوم کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے اور قوم ترقی کرتی ہے اگر اُن کی تربیت اچھی نہ ہو تو قوم ضرور ایک نہ ایک دن تباہ ہو جاتی ہے۔پس کسی قوم کی ترقی اور تباہی کا دارومدار اس قوم کی عورتوں پر ہی ہے۔اگر آجکل کی مائیں اپنی اولادوں کی تربیت اسی طرح کریں جس طرح صحابیات نے کی تو کیا یہ ممکن نہیں تھا کہ اُن کے بچے بھی ویسے ہی قوم کے جان نثار سپاہی ہوتے جیسے صحابیات کی اولادیں تھیں۔اگر