اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 272

272 اظہار نہیں کیا ہے۔میں نے قرآن کریم کا ایک رکوع جو اس وقت پڑھا ہے بغیر کسی ارادے کے یونہی کھول کر پڑھا ہے کیونکہ میں عورتوں کے جلسے میں کبھی سوچ کر نہیں مضمون کہتا کیونکہ جانتا ہوں کہ عورتیں سنتی ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بادلوں سے پانی برساتا ہوں۔اکثر عورتوں اور مردوں کا خیال ہو گا کہ بادل کوئی جانور ہے جو سمندر سے جا کر پانی پی آتا ہے مگر بارش بھاپ کے برسنے کا نام ہے۔بے شک گندے پانی سے بادل بنتا ہے مگر وہ اللہ تعالیٰ کی مشین میں جا کر مصفا ہو کر برستا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے اسی طرح تم لوگوں کو ہر ایک نعمت ، دماغ ،سمجھ وغیرہ دی ہے جو اللہ تعالیٰ کے الہام سے صاف ہو کر تم نیک بنتے ہو۔انسان بھی اللہ تعالی کے الہام کے پانی کو جس رنگ میں قبول کرتا ہے اسی طرح کا انسان بنتا ہے۔دیکھو سرسوں اور ہرڑ اور آلو مختلف پھل ہیں اور اللہ تعالیٰ کا پانی ایک ہی چیز ہے مگر چیزیں اپنے اپنے اثر قبول کرتی ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے کلام سے مومن اپنے ایمان میں بڑھ جاتا ہے، کافر اپنے کفر میں بڑھ جاتا ہے اور منافق اپنے نفاق میں بڑھ جاتا ہے۔دل کا بدلنا بندے کا اپنا کام ہے۔اللہ تعالی کی رحمت تو وسیع اور عام ہے۔دیکھو یہی کلام الہی ہے جس سے حضرت ابو بکر صدیق ہے یعنی جن کا ذرہ ذرہ کی بولنے والا تھا۔کہاں تو اتنے رقیق القلب انسان تھے اور پھر ایسے بہادر ہو گئے کہ حضرت عمر سے کہا کہ کوئی بات بھی حضرت رسول کریم نے کی منسوخ نہیں کروں گا۔قرآن کریم نے ہی ابو جہل جو ابو الحکم تھا پیدا کیا تو کلام الہی سے اسی طرح انسان اپنی سمجھ کے مطابق فائدہ اٹھاتا ہے ورنہ کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔دیکھو میری تقریر سے بھی اپنی اپنی سمجھ کے موافق فائدہ اُٹھا سکو گی۔اللہ تعالیٰ تو بارش برساتا ہے مگر فائدہ اٹھانا انسان کا اپنا کام ہے۔اسی طرح تم اگر کسی سچائی کو قبول کرو تو اس میں اپنی محنت بھی کرو۔دیکھو سلائی کرتی ہوتو کیا سوئی خود بخودی سکتی ہے؟ نہ خود بخو روٹی پک سکتی ہے۔اگر چہ آنا، پانی آگ موجود ہو۔پس جب خود محنت نہ کرو گی تو کیا خود بخو د روٹی تیار ہو جائے گی ؟ ہر گز نہیں اسی طرح اللہ تعالی نے اپنا الہام نازل کر دیا اب اسے سیکھنے اور رکھنے کی کوشش کر وتب فائدہ ہوگا۔ویسے کچھ نہیں بن سکتا۔علم دین سیکھو۔یہ مت سمجھو کہ ہم گنہگار ہیں ہم کو علم دین سیکھنے کی بھلا کیا تو فیق حاصل ہوگی۔خوب جان لو کہ اگر تم بہت بڑے گنہگار ہو تو اللہ