اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 271
271 حضرت عائشہ نہایت فہیم عورت تھیں۔اسی طرح حضرت فاطمہ تقویٰ اور طہارت میں بے نظیر تھیں شی که رسول کریم بعض راز کی باتیں آپ سے کہہ دیتے تھے۔یہی حال اور عورتوں کا بھی تھا۔تو عورتوں کے لئے ترقی کے ذرائع ویسے ہی ہیں جیسے مردوں کے لئے اور میں امید کرتا ہوں کہ احمدی مستورات کبھی یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں گی کہ ان کے لئے ترقی کی گنجائش نہیں بلکہ ان کا ہر قدم آگے ہی بڑھے گا اور وہ مسلمانوں کی قوت، طاقت کو ترقی دینے، دنیا میں اخلاص کی روح پھونکنے اور انسانوں کو انسانیت کے مقام پر کھڑا کرنے کے لئے اسی طرح کام میں لگی رہیں گی جس طرح ہم مردوں سے امید رکھتے ہیں یا جس طرح ہمارا اللہ ہم سے امید رکھتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں جماعت، دین اور مسلمانوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کی ترقیات جن کا اس نے اپنے نبی سے وعدہ فرمایا ہے انہیں عطا کرنے اور وہ دوسری جماعتوں کیلئے نمونہ ہوں۔آمین الفضل (۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء) خلاصہ تقریر حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ یہ تقریر حضور نے دسمبر 1931ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر مستورات میں فرمائی لیکن بوجہ مشق نہ ہونے کے کوئی خاتون مکمل طور پر تقریر نوٹ نہ کر سکی لہذا تقریر کے جستہ جستہ حصوں کے کچھ نوٹ شائع کئے جاتے ہیں۔فرمایا:- میں نے پچھلے سال غالباً کشی نوح پڑھنے کی ہدایت کی تھی آپ میں سننا چاہتا ہوں۔جن بہنوں نے شی نوح پڑھی اور سنی ہے وہ کھڑی ہو جائیں۔( جب عورتیں کھڑی ہوئیں تو فرمایا) معلوم ہوتا ہے کہ ابھی جماعت میں زیادہ چرچا نہیں ہو اگر ایک حد تک لجنہ اماء اللہ قصور وار ہے کہ اُسکے عام اعلان پر جوش کا