اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 231

231 ظاہر کر دئے ہیں۔جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ۔اور چونکہ ایمان کے لئے عملی اور عمل کے لئے ان مسائل کا جانا ضروری ہے اس لئے آپ لوگ سنت و حدیث کا علم بھی ضرور حاصل کریں۔ضروری ہے کہ عورتیں قرآن وحدیث سے واقف ہو کر دوسروں کو پڑھائیں۔اپنے گھروں شہروں اور محلوں میں اس کی تعلیم کا انتظام کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو تیسرے ضروری دینی تعلیم کے لئے وہ چیز جس کا پڑھنا ضروری ہے حضرت بیچ سوز دعا یہ اسلام کی کتابیں ہیں۔اللہ تعالے نے تمھاری حالت پر رحم کر کے اس زمانے کے نبی سے اردو کی کتابیں لکھوائیں تا تم انہیں آسانی سے پڑھ کرفائدہ اٹھا سکو۔آب تمھیں کوئی عذر نہیں ہوسکتا۔قرآن کا اس زمانے سے متعلق ضروری علم آپ کی کتابوں میں موجود ہے۔اگر تم اس کے پڑھنے یا سننے کی کوشش کرو تو تم میں وہ قابلیتیں پیدا ہوسکتی ہیں که بار یک دربار یک مسئلوں کو حل کر سکتی ہو۔حضرت صاحب کی کتابوں کا امتحان لوں گا اس وقت میں حضرت صاحب کی دو کتابیں مقرر کرتا ہوں جن کو ہر ایک عورت پڑھے یا سنے آئندہ سال میں ان کا امتحان لوں گا تا پتہ لگ جائے کہ تم نے میری نصیحت پر عمل کیا ہے یا نہیں۔میں وعظ کر کر کے تھک گیا ہوں مگر تم پر ابھی کوئی اثر نہ ہوا۔اب میں چاہتا ہوں کہ تم عملی زندگی کی طرف قدم اٹھاؤ۔وہ کتا بیں کشتی نوح اور شہادت القرآن ہیں۔ان کو پڑھنے کی کوشش کریں۔اور جو نہیں پڑھ سکتیں وہ اپنی اپنی انجمن کے سیکرٹری کی معرفت اس کے سنے کا انتظام کریں۔میں اس طرح سوال کروں گا کہ ان پڑھ عورتیں بھی جواب دے سکیں۔مثلاً اس طرح سوال کروں گا کہ فلاں کتاب میں فلاں بات ہے یا نہیں ؟ تم میں سے ہر ایک کھڑی ہو سکتی اور بیٹھ سکتی ہے۔تو میں یہ کہوں گا جس کے نزدیک اس سوال کے متعلق اس کتاب میں یہ ہے وہ کھڑی ہو جائے۔یہ معلوم کرلوں گا کہ آپ لوگوں نے وہ کتاب پڑھی ہے یا نہیں کیونکہ جو بات اس کتاب میں نہ ہوگی جو اس پر کھڑی ہوگی اس کا نہ پڑھنا ظاہر ہو جائے گا۔جیسے کہتے ہیں کہ ایک آدمی یونہی حاجی بن بیٹھا تھا