اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 174
174 بن جاتا ہے۔اس کی عادت سے بہت امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔حقہ اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے، دمہ ، رعشہ اور بیسیوں بیماریاں اس سے پیدا ہوتی ہیں۔پس دوسری نصیحت میری یہ ہے کہ تمبا کو پینے سے بچنا چاہئے کیونکہ یہ علاوہ بہت کی بد اخلاقیوں کے صحت کی خرابی کا بھی موجب ہے۔احمد یہ چوک اور ہمارے بازاروں میں حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔ہمارے کارکنوں کوفتی کے ساتھ اس امر کی نگرانی کرنی چاہیئے۔مجھے افسوس ہے کہ ہمارے بازاروں میں دکانوں پر حقہ پیا جاتا ہے۔حضرت صاحب کے زمانے کا ایک واقعہ ہے کہ ایک شخص کی نسبت آپ کو اطلاع دی گئی کہ وہ ہر وقت مہمان خانہ میں بیٹھا حقہ پیتا رہتا ہے۔آپ نے اُس کو فوراً نکال دیا۔کہاں یہ بات کہ حقہ پینے والے کو حضرت صاحب مہمان خانہ سے نکال دیں اور کہاں یہ کہ اب ہمارے چوک اور بازاروں میں بھی حقہ پیا جاتا ہے۔اگر کارکنوں سے غفلت ہوئی تھی تو جماعت کے دوسرے دوستوں کا فرض تھا کہ وہ دکانداروں سے جن کی دکانوں پر حقہ پیا جاتا ہے یا سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں سود الینا بند کر دیتے۔اول تو کارکنوں کے اندر اس نقص کو دور کرنے کا احساس پیدا ہونا چاہئے تھا۔اگر ان میں نہیں ہوا تھا تو دوسرے لوگوں کا فرض تھا کہ وہ اُن کو یاد دلاتے۔عام لوگوں کو تو حقہ پینے سے جبر انہیں روک سکتے مگر چونکہ یہ صحت کو خراب کرتا ہے اس لئے ہم اپنے طالب علموں پر جبر بھی کر سکتے ہیں۔اس وقت تک بہت سے لوگوں نے میری نصیحت پر حقہ چھوڑ دیا ہے اور ہر طبقہ کے لوگوں نے چھوڑا ہے۔چھوٹوں نے بھی اور بڑوں نے بھی۔امراء نے بھی اور غرباء نے بھی۔امید ہے کہ بقیہ لوگ بھی اس بات کو چھوڑ دیں گے۔دجال کی ایک یہ علامت بتائی گئی ہے کہ اُس کے آگے بھی دھواں ہو اور پیچھے بھی۔سگریٹ پینے والا منہ سے دھواں نکالتا ہے پھر وہ دھواں پیچھے کو چلا جاتا ہے۔یورپین لوگ جدھر جائینگے سگریٹ پیتے جائیں گے۔یہ بھی دجالی عادت ہے اور مسیح موعود د جالی عادتوں کو مٹانے آئے تھے۔پس تم بھی دجالی عادات کو چھوڑ دو۔یہ دونوں امور جو میں نے بیان کئے ہیں نہ صرف یہ کہ بُری عادتیں ہیں بلکہ دجال کی نشانیاں ہیں اس لئے دجالی نشانیوں کو مٹاؤ اور اپنی اصلاح کرو اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرو تا دنیا کے لئے نمونہ بنو۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا کرے اور تمام بد اخلاقیوں کے موجب امور سے بچنے میں تمھاری مددفرمائے۔آمین :