اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 170

170 جس صورت میں نماز با جماعت ادا کرنے کا حکم ہے اور وہ مسجد میں نماز با جماعت ادا کرنے کیلئے نہیں آتا وہ یہ عذر نہیں کر سکتا کہ میں گھر پر پڑھ لیتا ہوں پس ایسے احکام جو کھلے اور نمایاں ہوں ہر ایک کی جن پر نظر پڑتی ہو انکی پابندی سے انسان کے اندر ایک قومی غیرت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے وہ اخلاق سے اتنادُور نہیں جا پڑتا کہ قوم میں مطعون ہو جائے۔ان باتوں میں سے ایک ڈاڑھی رکھنا ہے۔مجھے ہمیشہ حیرت ہوا کرتی ہے کہ لوگ ڈاڑھی کیوں منڈواتے ہیں میں بھی ڈاڑھی رکھتا ہوں ڈاڑھی منڈوانے کی کوئی وجہ مجھے نظر نہیں آتی۔میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص سر جھکائے چلا آتا ہو اور دریافت کرنے پر اُس نے یہ کہا ہو کہ ڈاڑھی کے بوجھ سے میرا سر جھکا جاتا ہے یا کسی شخص کو میں نے نہیں دیکھا کہ وہ بیتاب ہور ہا ہو اور گھبرایا ہوا جار ہا ہو اور دریافت کرنے پر اس نے یہ بتلایا ہو کہ سخت گرمی لگ رہی ہے ڈاڑھی منڈوانے جارہا ہوں۔اسی طرح میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی ضرورت کی بناء پر لوگ ڈاڑھی منڈواتے ہوں۔دوسروں کو دیکھا دیکھی منڈواتے ہیں محض اس وجہ سے کہ دوسرے اُن پر ہنستے ہیں یا یہ کہ دوسرے بھی سب کے سب نہیں رکھتے۔جب ڈاڑھی منڈوانے کی کوئی وجہ نہیں تو پھر ضرورت کیا ہے کہ ڈاڑھی منڈوائی جائے۔ڈاڑھی اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے۔اب ایک غیر جو دیکھے گا کہ ایک شخص مسلمان کہلاتا ہے اور پھر ڈاڑھی منڈوا تا ہے تو وہ یہی کہے گا کہ یہ کہلاتا تو مسلمان ہے لیکن اسلامی شعار کی اِس کے دل میں کچھ حرمت اور وقعت نہیں اس لئے وہ ڈاڑھی منڈوا کر اسلام کی ہتک کرتا ہے۔جب ڈاڑھی کا کوئی بوجھ نہیں ، نہ یہ کہ اس کی وجہ سے سخت گرمی محسوس ہوتی ہے اور ادھر ڈاڑھی رکھنا اسلام کے شعار میں سے ہے اور آنحضرت ﷺ نے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے اور یہ حکم ہے بھی ایسا جس کی تعمیل کو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔سر کے اگلے حصہ پر رکھے ہوئے بڑے بال تو ٹوپی یا پگڑی کے نیچے انسان چھپا بھی سکتا ہے لیکن ٹھوڑی تو چھپائی نہیں جاسکتی۔پھر آنحضرت ﷺ کی فرمانبرداری اور اسلامی شعار کی حرمت کے لئے اگر ڈاڑھی رکھ لی جائے تو کونسی بڑی بات ہے۔ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا ڈاڑھی رکھنا اسلام کے اصول میں سے ہے؟ دیکھئے سوال کرنے والے بھی کیا کیا راہیں نکالتے ہیں۔اُس کا مطلب یہ تھا کہ میں کہہ دوں گا نہیں۔تو پھر وہ یہ کہہ دے گا جب ڈاڑھی رکھنا اسلام کے اصول میں سے نہیں تو چاہئے کوئی رکھتے اور چاہے نہ رکھے ایک ہی بات ہے مگر میں نے اُسے جواب دیا کہ ڈاڑھی رکھنا اسلام کے