اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 79

79 پھر ایک علم ہے پیشگوئی کی حقیقت کے متعلق پیشگوئی کیا ہوتی ہے ؟ انبیاء علیہم السلام کی پیشگوئیاں کس قسم کی تھیں اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں کس قسم کی ہیں۔پھر یہ بات بھی دیکھنی ہوگی کہ حضرت صاحب کی جماعت کا پہلے فرقوں سے کیا تعلق ہے؟ پھر نئے جھگڑوں میں یہ ہے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت ہو گی یا خارجیوں کے طریق پر پارلیمنٹ؟ آئند و احمدیت کی ترقی کا کیا نظام ہے اور اس میں افراد کی کیا ذمہ داری ہے؟ آٹھواں فرقہ تصوف کا ہے۔مختلف لوگوں نے اسکے مختلف معنے کئے ہیں۔کسی نے صفائی قلب کے معنے گئے کسی نے کچھ۔عام طور پر یہ مراد لی جاتی ہے کہ جس سے صفائی قلب پر بحث ہو۔کس طرح پر اللہ تعالی سے تعلق اور قرب پیدا ہوتا ہے؟ بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں۔تصوف میں دوسری بات تاریخ تصوف ہے۔یہ سلسلہ کب سے شروع ہوا اور کن لوگوں نے اس کو جاری کیا۔کیا اغراض تھے اور کیا کام کیا۔مختلف زمانوں میں کس قسم کے تعمیرات تصوف میں ہوئے۔تیسری بات اہل تصوف کے متعلق مذاہب تصوف ہیں جس میں اس بات پر بھی غور کیا جاتا ہے کہ آیا ان میں بھی اختلاف ہے۔اور اختلاف ہے تو کس قسم کا ہے؟ مختلف سلسلے تو پائے جاتے ہیں۔جیسے قادری۔چشتی۔سُہر وردی۔نقشبندی۔اصل اختلاف تو پایا نہیں جاتا مگر بعض باتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔اور یہ اختلاف زیادہ تر مجاہدات کے متعلق ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسا جیسا رنگ ان لوگوں نے اپنے علاقہ کا دیکھا اور جس قسم کے امراض میں انکو مبتلا پایا اسی قسم کے علاج تجویز کئے۔جیسے ڈاکٹر مختلف طریق سے علاج کرتے ہیں۔کبھی بخار کے بہار کو کونین دیتے ہیں اور کبھی جلاب دیتے ہیں۔ان بڑے فرقوں کے علاوہ اور بھی چھوٹے چھوٹے فرقے ہیں۔انہی اہل تصوف میں ایک فرقہ ملاحدہ بھی ہے جو شریعت کو مناتے ہیں۔وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم طریقت کے مقام پر ہیں یا ایسی باتیں کرتے ہیں۔اگر کوئی شخص کشتی پر سوار ہو تو کنارے پر جا اُترے یا کشتی میں ہی بیٹھا ر ہے؟ یہ لوگ اس قسم کی لغو باتیں کر کے دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں ایک ملامتی فرقہ ہے۔یہ بھی گندہ ہے۔اصل میں تو یہ بُرے نہیں ہوتے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ ریاء سے تباہی ہوتی ہے اور اس کا علاج اس طرح پر کرتے ہیں کہ بعض ایسے کام کرنے لگتے ہیں جن سے دوسرے لوگوں میں بد