اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 62
62 بڑے کام نہیں کر سکتے۔یہ سات ایسے کام ہیں جن کی کنجی عورت کے ہاتھ میں ہے۔ان کاموں کے کرنے کے لئے عالم ہونے کی ضرورت نہیں۔اسلام کی اصل باتیں تو ہر ایک عورت جانتی ہے۔اگر عورتیں بچوں کو بچپن میں دین کے موٹے موٹے مسئلے سکھا دیا کریں تو پھر دیکھو کہ نو دس برس کی عمر تک بچوں میں وہ غیرت پیدا ہو جاوے گی کہ وہ بہت کچھ سکھانے کی وجہ سے بھی ان باتوں سے نہ پھر سکیں گے۔اور جو بری باتیں میں نے بیان کی ہیں اُن کے برعکس وہ نیک باتیں بھی سکھا سکتی ہیں جن کی وجہ سے بچے میں عیب پیدا ہو ہی نہیں سکتے اور اصل محبت تو یہی ہے تم ان باتوں کو یا درکھو۔یہ باتیں تمہاری اہمیت کے متعلق ہیں۔عورتوں کی ذمہ داریاں جب تک تم ترقی نہ کرو دین کامیاب نہیں ہو سکتا۔ہماری ترقیاں ، ہماری قربانیاں زیادہ سے زیادہ میں یا پچیس سال تک رہیں گی مگر اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ تو قیامت تک اس ترقی کو قائم رکھ سکتی ہو۔کیونکہ آئندہ نسلوں کو سکھانے والی تم ہی ہو۔ہمارا اثر ظاہری ہے۔تمہارا اثر داگئی ہے۔اس سے تم سمجھ لو کہ تمہارے اوپر زیادہ بوجھ ہے۔یہ تمہیں ہو کہ اسلام کو قائم رکھ سکتی ہو، شیطان کا سرکاٹ سکتی ہو اور دین کی ترقی کو ایسی صورت میں مستحکم کر سکتی ہو کہ تمام قو میں دیکھ کر حیران رہ جائیں۔آخر میں میری یہ دعا ہے کہ خدا تعالٰی ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں کو اپنے فرائض میں مستحکم کرے اور ہم اپنے فرائض اچھی طرح سے ادا کر سکیں اور ہم اس مضبوط چٹان کی طرح ہو جاویں کہ کوئی دشمن ہمارا مقابلہ نہ کر سکے۔آمین۔الفضل ۲۲۔جنوری ۱۹۲۳ء صفحہ ۵ تا ۷ )