اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 393

393 کر دیتے ہیں۔لیکن پھر بھی عورت عورت ہی ہے اور مردہ مرد ہی ہے۔ان دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے اور یہ ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے سوائے اس کے کہ خدا تعالے میں ہو کر آپس میں مل جائیں۔وہی ایک رشتہ ہے جو ایک دوسرے کو آپس میں ملاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس لئے مجھے کہا ہے کہ عورتوں کی اصلاح کرو کہ میں امام ہوں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام تمھاری مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔تم ہی ہو جو یہ کام کرسکتی ہو، تم ہی ہو جو اسلام کی ترقی کی داغ بیل ڈال سکتی ہو ، یہ کام صرف تمھارے ذریعہ سے ہی ہو سکتا ہے اور تمھاری مدد اور تعاون کے بغیر اس کام میں کامیاب ہو نا ممکن نہیں۔پس میں یہ اللہ تعالے کے پیغام تم تک پہنچاتا ہوں کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پس جو عورتیں اسلام کا در درکھتی ہیں اور اسلام کی ترقی چاہتی ہیں اور اپنے اندر اخلاص رکھتی ہیں اُن کا فرض ہے کہ عورتوں کی اصلاح کے لئے کھڑی ہوں۔میں نے عورتوں کی اصلاح کے لئے لجنہ اماءاللہ قائم کی ہوئی ہے لجنہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی تنظیم کو مکمل کرے اور عورتوں کی اصلاح اور اُن کی تربیت اور اُن کے اخلاق کی درستی کی کوشش کرے اور عورتوں کی اصلاح اور تربیت کے لئے جن سامانوں کی ضرورت ہے وہ سامان مہیا کرے۔قادیان میں تو لجنہ اماءاللہ دیر سے قائم ہے باقی سارے ہندوستان میں چالیس پچاس بتا ئیں ہیں حالانکہ اس کے مقابل مردوں کی آٹھ سو سے اوپر انجمنیں ہیں۔جہاں مردوں کی آٹھ سو سے اوپر انجمنیں ہیں وہاں عورتوں کی چالیس پچاس بناؤں کے معنے یہ ہیں کہ ابھی تک عورتوں کا بیسواں حصہ بھی منظم نہیں ہوا۔کام کا سوال تو دوسری چیز ہے پہلا کام تو یہی ہوتا ہے کہ تعظیم مکمل کی جائے۔جب تک تعلیم کے سامان ہی پیدا نہ ہوں اس وقت تک آگے کام کس طرح ہو سکتا ہے۔پس آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جتنی عورتیں یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہیں اگر اُن کے ہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں ہے تو وہ یہاں سے واپس جا کر لجنہ اماءاللہ قائم کریں۔اور اگر وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کرنے کے سامان نہ ہوں۔مثلاً وہاں کوئی پڑھی لکھی عورت نہ ہو جو کام کر سکے تو وہ مرکزی لجنہ اماءاللہ سے میل کر بات کرتی جائیں اور ہدایات لے لیں اور اپنا نام و پتہ وغیرہ اُن کو لکھاتی جائیں تا کہ ان کے ہاں لینہ کے قیام کا سامان کیا جائے۔اگر ہم عورتوں کی اصلاح کا کام کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ضروری ہے کہ جہاں ایک سے زیادہ عورتیں ہوں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے۔بعد کے معنے ہیں۔کمیٹی۔اردو میں جس کو