اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 305

305 ہوتا بہتر اُن کے لئے اور زیادہ پختہ ہوتے ثابت قدمی میں اور تب ہم دیتے اُن کو اپنے ہاں سے اجر بڑا اور البتہ ہدایت کرتے ہم اُن کو راہ راست کی۔اور جو اطاعت کرتے ہیں اللہ اور رسول کی۔پس یہ لوگ ساتھ اُن کے ہیں کہ انعام کیا جن پر نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور نیک لوگوں میں سے اور اچھے ہیں یہ رفیق۔یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔دیکھو خدا تعالیٰ خود تو سکھاتا ہے کہ مجھ سے طلب کرو اور وہ طلب کرنا کیسا فرض ٹھہرایا کہ اس کے بغیر نماز ہی نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی نہی ہو ہی نہیں سکتا تھا پھر پانچ وقت یہ دعا کیوں سکھائی۔کوئی عقلمند انسان بھی ایسا کرنا پسند نہیں کرتا کہ جس کام کو کرنا نہ ہو اُس کو کہے تو وہ خدا ایسا کیوں کرتا ؟ ایک قصہ ہے کہ ایک آدمی اپنی کھڑکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک لڑکے نے ایک گتے کو روٹی دکھا کر بلایا جب گتا پاس آیا تو لڑکے نے اُس کوڈ نہ امارا۔وہ آدمی جو بیٹا ہوا دیکھ رہا تھا اس کوثر کے کی اس حرکت پر بہت غصہ آیا اور اُس نے لڑکے کو پیسہ دکھا کر بلایا۔جب لڑکا اُس کے پاس آیا تو اُس کو مارا۔لڑکا رویا اور کہا کہ پیسہ دینے کو بلایا اور پھر مارا۔اُس نے کہا کہ میں نے تمہیں سبق دینے کے لئے ایسا کیا ہے۔تم جو گتے کو روٹی دکھلا کر بلاتے تھے اور پھر مارتے تھے۔تو دیکھو نہ سکتے میں عقل تھی نہ لڑ کے میں تو کیا تم خدا میں اُس آدمی جتنی بھی عقل مانتے ہو؟ جو خدا ہم کو اُٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ مانگو میں دونگا لیکن دیتا نہیں تو کیا خدا تعالیٰ نے کروڑ ہا مسلمانوں کو یو نہی حکم دیا اور وعدہ کیا کہ میں تم کو وہی اگلے منعم علیہم کے انعام دوں گا۔مسلمان رات کو اُٹھ کر سردی کے موسم میں اپنے بستر چھوڑ دیتے ہیں ، گرمی کی راتیں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن وہ اپنا آرام ترک کر کے اُٹھتے ہیں، پھر ایک آدمی نہیں کروڑ ہا آدمیوں سے خدا نے محول کیا کہ مانگو لیکن جب مانگ رہے ہیں تو دیتا نہیں۔غور کی بات ہے کہ قرآن مجید میں بھی ہدایت نازل کر دی۔یہ لوگ خدا پر الزام لگاتے ہیں کہ خدا جھوٹے وعدے کرتا ہے۔ایک مثال ہے کہ مالک دے اور بھنڈاری کا پیٹ پھٹے۔اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور مولوی کہتے ہیں کہ اُس کے خزانے کے مالک ہم ہیں ہم دینے نہیں دیتے۔ہمارا خدا تو کہتا ہے کہ تمہارے درجہ کے مطابق سب کچھ دوں گا اور مولوی کہتے کہ ہم دینے نہیں دیتے۔دیکھو یہ ایک عجیب بات ہے کہ نبوت کا مسئلہ عورتوں سے منقول ہے اور سورۃ النساء میں اسکا ذکر ہے یعنی