اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 175

175 احمد کی خواتین کے متعلق حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ارشادات ۱۹۲۵ میں جلسہ سالانہ پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی نے خواتین کے جلسہ میں جو تقریر فرمائی وہ مکمل تو نہ لکھی جاسکی البتہ اس کا جو مفہوم مرتب کیا گیا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضور نے سورہ دھر کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس سورۃ میں بلکہ اس رکوع میں جو میں نے پڑھا ہے اللہ تعالے نے انسان کی زندگی کے ابتدائی و درمیانی و آخری انجام بتائے ہیں اس لئے یہ رکوع اپنے مضمون کے لحاظ سے کامل رکوع ہے۔اپنی پیدائش پر غور کر و اللہ تعالی فرماتا ہے هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِيْنُ مِّنَ الدَّهْرِلَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا۔دنیا میں انسان گناہ کا مرتکب تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے اور تکبر اُس کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے۔وہ با وجود آنکھوں کے نہیں دیکھتا اور با وجود کانوں کے نہیں سنتا اور وہ یہ نہیں جانتا کہ ہر ایک انسان پر ایک زمانہ ایسا آیا ہے، خواہ وہ امیر ہو یا غریب، فقیر ہو یا بادشاہ کہ اُس کا ذکر دنیا میں کوئی نہ کرتا تھا۔ہر ایک شخص اپنی زندگی پر غور کر کے دیکھ لے جس کی عمر آج چالیس سال کی ہے اکتالیس سال پہلے اُس کو کون جانتا تھا ، اور جس کی عمر پچاس سال کی ہے اکاون سال پہلے اُس کو کوئی جانتا تھا۔پس چاہے کتنا ہی بڑا انسان ہو خیال کرے کہ اُس کی زندگی شروع کہاں سے ہوئی ہے۔دنیا تو پہلے سے آباد چلی آرہی تھی اور جب اُس کے