اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 8 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 8

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 8 جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب ج کیا تھا تو پھر انہیں احساس ہوا کہ او ہو یہ تو بہت بُرا ہوا ہے ہم تو شیطان کے بہکاوے میں آگئے اللہ کے حکم سے نافرمانی ان پر ظاہر ہوئی تو ان کو اس نافرمانی کے بدنتائج سامنے نظر آنے لگے تو پھر آدم اور توا نے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اس بات کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے کہ فَدَلْهُمَا بِغُرُوْرٍ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْا تُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفْنِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَرَقِ الْجَنَّةِ وَنَا دَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَاقُلْ لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِيْن۔(الاعراف: ۲۳)۔یعنی پس اس نے انہیں ایک بڑے دھوکے سے بہکا دیا پس جب ان دونوں نے اس درخت کو چکھا تو ان کی کمزوریاں ان پر ظاہر ہوگئیں اور جنت کے پتوں میں سے کچھ اپنے اوپر اوڑھنے لگے استغفار کرنے لگے اور ان کے رب نے ان کو آواز دی کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا تھا اور تم سے یہ نہیں کہا تھا کہ یقیناً شیطان تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔اگر لڑ کا احمدی نہ ہو تو پھر آئندہ کی نسل احمدی نہیں رہتی یا درکھیں بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز ضروری نہیں کہ اچھے نتائج پیدا کرے بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو بظاہر ا چھی لگتی ہیں لیکن بھیانک نتائج ہی ظاہر کر رہی ہوتی ہیں اس لئے اس زندگی میں بڑا پھونک پھونک کر قدم اٹھانا چاہئے اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے اپنے تقدس کا احساس کرنے کی ضرورت ہے اللہ سے دعا مانگ کر ہر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اگر بہتر ہے تو اس میں اللہ تعالی مددگار ہو کسی بھی ایسے کام کو جسے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے شیطان ضرور انسان کو بہکاوے میں لا کر اس سے کروانے کی کوشش کرتا ہے شیطان کے بہکانے کے انداز مختلف ہیں مثلاً نوجوان لڑکیوں کے لئے جو پڑھنے والی لڑکیاں ہیں ان کو کہتا ہے فلاں علم حاصل کر و علم حاصل کرنا بڑا اچھا کام ہے بڑا ضروری حکم ہے ہر مرد و عورت علم حاصل کرے لیکن کسی خاص قسم کے علم کے لئے حالات ایسے ہیں جو لڑکیوں کے لئے مناسب نہیں ایسا انتظام نہیں جہاں ایک احمدی لڑکی کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا رہائش کا انتظام ہو سکے ایک مکس سوسائٹی ہے اس میں جب احمدی بچی گھلے ملے گی تو بہر حال اس ماحول کا اثر ہوگا اپنے والدین قریب نہیں ہوں گے دور دراز کے ملکوں میں ہوگی اس ماحول کے زیر اثر اس کا حجاب اترے گا بے تکلفیاں بڑھیں گی جو کمزور ہوتی ہیں اور بعض دفعہ اس ماحول کے زیر اثر