اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 121
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 121 خطبہ جمعہ فرمودہ 5 جنوری 2007 خوبصورت تعلیم پر اعتراض ہالینڈ میں اسلامی تعلیمات پر حملہ کرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور نے جماعت کے مردوں اور عورتوں کو مجموعی طور پر تفصیلی نصائح فرمائیں۔ایک اقتباس حسب ذیل ہے جس میں پردہ کا خاص طور پر ذکر فرمایا: ڈچ قوم میں احمدیت اور اسلام کا پیغام پہنچانے کی طرف آپ لوگوں کو خود مزید توجہ پیدا ہوگی تاکہ یہ لوگ بھی ہدایت پانے والے بن جائیں۔ان لوگوں کو علم ہی نہیں ہے کہ اسلام کی تعلیم کتنی خوبصورت تعلیم ہے۔اسی لئے اس نا واقفیت کی وجہ سے یہ لوگ اسلام پر حملے کرتے ہیں ، اسلام کی تعلیم کا مذاق اڑاتے ہیں، استہزاء کرتے ہیں، اس کی خوبصورت تعلیم پر اعتراض کرتے ہیں۔بعض بڑے شدید رد عمل ہیں مثلاً پردے پر یہاں بہت شور اٹھتا ہے اور اس کے ban کرنے کے لئے قانون سازی کا بھی سوچا جا رہا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ اسلام کی بھیا نک تصویران کو دکھائی گئی ہے۔اسلام کی خوبصورت تعلیم ان لوگوں کے سامنے اس طرح پیش ہی نہیں کی گئی جو اس کے پیش کرنے کا حق ہے۔اگر احمدی مرد عورت، جو یہاں آکر آباد ہوئے ہیں، بڑے چھوٹے سب، شروع میں ہی اس طرف توجہ دیتے ، بہت پہلے سے اس طرف توجہ ہوتی ، اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور احمدیت اور حقیقی اسلام سے لوگوں کو متعارف کرواتے تو میں نہیں سمجھتا کہ یہ صورتحال پیدا ہوتی۔بہر حال اب بھی وقت ہے ہر احمدی کو اس بات کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔اسلام کی صحیح تعلیم لوگوں کو بتانے کے لئے ایک مہم کی صورت میں کوشش کرنی چاہئے۔“