اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 119 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 119

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 119 سالانہ نیشنل اجتماع برطانیہ 2007 سے بھی اپنے تعاون میں مثالی بن جائیں تبھی ہر مجلس مثالی بنتی چلی جائے گی اور آپ کا کام آگے بڑھتا چلا جائے گا۔اور استحکام دین کی جو کوشش، جو کام ہمارے سپرد ہوا ہے وہ آگے بڑھتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور پہلے سے بڑھ کر آپ قربانی کے ساتھ کام کرنے والی ہوں، اپنی تربیت کی طرف توجہ دینے والی ہوں ، اللہ تعالیٰ سے لو لگانے والی ہوں، اپنی نسلوں کو سنبھالنے والی ہوں۔اب دعا کر لیں۔