اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 100 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 100

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 100 جلسہ سالانہ جرمنی 2007 مستورات سے خطاب اپنے تمام جذبات اور خیالات کو اس شخص کے تابع کریں جس نے آپ کو خریدا ہے جب آپ نے بیعت کی ہے تو یا درکھیں کہ بیعت کا مطلب بیچ دینا ہے۔بیعت کا لفظ جو نکلا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو بیچ دینا۔جب آپ نے اپنے آپ کو اس زمانے کے امام کے ہاتھ بیچ دیا ہے تو پھر اپنے تمام جذبات اور خیالات کو اس شخص کے تابع کریں جس نے آپ کو خریدا ہے اور جس نے خریدا ہے، اس نے آپ کو خدا کے حضور پیش کرنے کے لئے خریدا ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل ہو کر وہ تحفہ بنیں جو خدا تعالیٰ کو پیش کرنے کے لائق ہو۔ورنہ ، جیسا کہ میں نے کل خطبے میں بھی کہا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس سنایا تھا، جو خدا تعالیٰ کو پیش کرنے کے لائق چیز نہیں ہوگی وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی، وہ رڈ کر دی جائے گی۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ اگر اپنے آپ کو کارآمد تحفہ بنانا ہے، اپنی نسلوں کو کارآمد تحفہ بنانا ہے، بیعت کا حق ادا کرنا ہے تو اپنے نفس کی قربانیاں دینی ہوں گی، اپنی عبادتوں کے معیار بڑھانے ہوں گے۔تمام وہ اعمال بجالانے ہوں گے جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔کسی بھی قوم میں عورت کا کردار قوم کو بنانے میں انتہائی اہم ہے ہر احمدی عورت اور بچی کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے اعمال صرف اس پر ہی اثر انداز نہیں ہور ہے ہوتے بلکہ آئندہ نسلوں کی اُٹھان بھی ان کے عمل کے زیر اثر ہورہی ہوتی ہے۔پس ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی بھی قوم میں عورت کا کردار قوم کو بنانے میں انتہائی اہم ہے۔اگر عورتیں اپنی ذمہ داریاں سمجھنے والیاں ہوں گی تو اپنی اولادوں کی صحیح نگرانی کریں گی۔اگر عورتیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گی تو اپنی اولاد کی تعلیم کی طرف بھی توجہ دینے والی ہوں گی۔لیکن ایک احمدی عورت کی ذمہ داری صرف دنیاوی معاملات میں اپنے گھروں کی یا اپنے بچوں کی نگرانی کرنا اور تعلیم کا خیال رکھنا ہی نہیں ہے بلکہ ایک احمدی عورت کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔احمدی عورت نے اسلام کے بتائے ہوئے