اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 3

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل تربیت کرتے ہیں۔3 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے یہ ایسے لوگوں ہی کے بارہ میں ہے۔اس کا ترجمہ ہے: اس نے کہا اے میرے رب ! مجھے تو فیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکر یہ ادا کرسکوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی۔اور ایسے نیک اعمال بجا لاؤں جن سے تو راضی ہو۔اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے۔یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلاشبہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔جن خاندانوں میں مائیں نیک ہوں نمازیں پڑھنے میں با قاعدہ ہوں ، نظام جماعت کی اطاعت کرنے والی ہوں، اجلاسوں اجتماعوں وغیرہ میں با قاعدہ شامل ہونے والی ہوں، ہر قسم کے تربیتی پروگراموں میں اپنے کاموں کا حرج کر کے حصہ لینے والی ہوں، نظام جماعت کی پوری طرح اطاعت گزار ہوں اور سب سے بڑھ کر اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرنے والی ہوں تو ایسے گھروں کے بچے عموماً دین کی طرف رغبت رکھنے والے ہوتے ہیں اور ماں باپ کے بھی اطاعت گزار ہوتے ہیں اس لئے سب سے اہم اور ضروری چیز ہے کہ ماں باپ خود اپنے بچوں کے لئے نمونہ بنیں۔پھر اس کی کچھ تفصیل ہے کہ کس طرح اس تربیت کے طریقہ کو آگے بڑھایا جائے، وہ میں آگے بیان کروں گا۔لیکن ہر کام سے پہلے جو ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے، یقیناً میں تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں اور یقینا میں فرمانبرداروں میں سے ہوں کو ہر وقت پیش نظر رکھیں۔اولاد کی خواہش کس غرض سے ہو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بڑے درد کے ساتھ بچوں کی تربیت کے لئے ارشادات فرمائے ہیں ان میں سے چند اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اس زمانے میں دنیا سے ٹکر لے کر جب ہم نے وقت کے امام کو مانا ہے تو اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والے بھی ہوں اور اپنی اولادوں کی اصلاح کے لئے اس کے درد میں شامل ہوں۔آپ فرماتے ہیں :